پختونخوا پولیس کو افسران، بلٹ پروف گاڑیوں اور کم اجرت کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
ذرائع کے مطابق صوبے کو گریڈ 18 اور 19 کے 91 افسران کی کمی کا سامنا ہے، سینٹرل پولیس آفس میں متعدد افسران دو دو عہدوں پرتعینات ہیں، اسی طرح پولیس میں ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ اسامیاں خالی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی پولیس کو افسران، بلٹ پروف گاڑیوں اور کم اجرت کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے کو گریڈ 18 اور 19 کے 91 افسران کی کمی کا سامنا ہے، سینٹرل پولیس آفس میں متعدد افسران دو دو عہدوں پرتعینات ہیں، اسی طرح پولیس میں ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ اسامیاں خالی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ریجنل پولیس افسران اور ڈی پی اوز کے پاس بلٹ گاڑیاں بھی نہیں ہیں۔ انسپیکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے فنڈز فراہم کیے ہیں، صوبے کو پولیس افسران کی کمی کا سامنا ہے جسے پورا کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں، صوبائی حکومت کوپولیس کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا سامنا ہے
پڑھیں:
لاہور سمیت صوبے بھر میں آج مسیحی برادری کے دعائیہ پروگرام منعقد ہوں گے، پنجاب پولیس ہائی الرٹ
لاہور:لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز جاری ہیں، جس کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات میں اضافہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپروائزری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹا جا سکے۔
پولیس کی ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ ٹیموں کو گرجا گھروں کے گرد موثر پٹرولنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ علاقے میں امن و سکون برقرار رہے۔
آئی جی پنجاب نے تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو انتہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔
مزید برآں، آئی جی پنجاب نے گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور حساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔
آئی جی پنجاب نے علما کرام، مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹیوں کے ارکان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں اور معاشرتی امن کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔