شاہ رخ نے ایک گھنٹے میں پرائیوٹ جہاز کھلاڑیوں کیلئے منگوادیا تھا
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سابق بالنگ کوچ وسیم اکرم نے بالی ووڈ اداکار و فرنچائز مالک شاہ رخ خان سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔
پاکستان کے سابق لیجنڈ اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سابق بولنگ کوچ وسیم اکرم نے ایک انوکھا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ 2012 آئی پی ایل ایڈیشن کے دوران شاہ رخ خان نے محض ایک گھنٹے میں پرائیویٹ جہاز کا انتظام کردیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ناک آؤٹ میچ سے قبل بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سے درخواست کی تھی کہ ٹیم کو لے جانیوالی فلائٹ میں کھلاڑی تھک جائیں گے، کل پہنچیں گے، پرسوں میچ ہے، اگر پرائیوٹ جہاز کا انتظام ہوسکتا ہے تو کردیں۔
جس پر خان صاحب! نے جواب دیا کہ کوئی مسئلہ نہیں!۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل ٹیم لیگ چھوڑ کر مالدیپ روانہ ہوگئی، مگر کیوں؟
وسیم اکرم نے بتایا کہ محض ایک گھنٹے میں پوری ٹیم کیلئے جہاز کا انتظام کروادیا تھا، میں نے کبھی ایسی مہربانی نہیں دیکھی، وہ واقعی اپنی ٹیم سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: "3 سالوں سے سنگل ہوں، کوئی گرل فرینڈ نہیں! کرکٹر کا انکشاف"
اپنی آٹوبائیوگرافی میں وسیم اکرم نے بتایا کہ آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کوچنگ انکے لیے یادگار لمحات میں سے ایک تھی۔
مزید پڑھیں: دھونی کی فرنچائز کی مسلسل شکستوں نے بالی ووڈ اداکارہ کو رُلا دیا
قبل ازیں آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی انتظامیہ نے مسلسل شکستوں کے بوجھ سے کھلاڑیوں کو نکالنے کیلئے ٹورنامنٹ کے دوران مالدیپ بھیج دیا ہے تاکہ وہ خود بقیہ میچز سے قبل فریش کرسکیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وسیم اکرم نے ا ئی پی ایل بتایا کہ کے سابق شاہ رخ
پڑھیں:
لاہور یونیورسٹی کی طالبہ فاطمہ اکرم نے ویٹ لفٹنگ گولڈ میڈل جیت لیا
لاہور(اوصاف نیوز)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور فاطمہ اکرم کو ایچ ای سی انٹروارسٹی 2025 میں خواتین کی ویٹ لفٹنگ میں 101 کلو گرام کی ریکارڈ لفٹ کے ساتھ پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ ۔
اس تاریخی فتح پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے طالبہ فاطمہ اکرم کو مبارکباد پیش کی۔
فضائی حدود بند: بھارت سے یورپ، امریکہ جانے والی کئی پروازیں متاثر