Islam Times:
2025-11-05@03:18:45 GMT

احمد بن محمد اشعری قمی کی کتاب "النوادر" کا تعارف

اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT

احمد بن محمد اشعری قمی کی کتاب 'النوادر' کا تعارف

اسلام ٹائمز: شیخ حر عاملی کتاب "النوادر" کے متعلق لکھتے ہیں کہ اس کتاب کے میرے پاس دو صحیح اور معتبر نسخے موجود ہیں، جن پر میں نے تحقیق کی۔ میں نے دیکھا کہ اس کی اکثر روایات کتب اربعہ اور دیگر مشہور و متواتر کتابوں میں موجود ہیں۔ اس کتاب سے شیخ طوسی، شہید اول، ابن طاووس، حمیری، طبرسی اور دیگر نے اپنی تالیفات میں بہت ساری روایات نقل کی ہیں، جو احمد بن محمد بن عیسیٰ کی تصنیف ہے۔ یہ روایات آج بھی موجود ہیں اور اس کتاب کی صحت و اعتبار پر کئی شواہد اور قرائن موجود ہیں۔ تحریر: ساجد علی گوندل
sajidaligondal55@gmail.

com 

شیعہ محدثین نے تاریخ میں کئی ایسی کتابیں تصنیف کی ہیں، جو "النوادر" کے عنوان سے معروف ہیں۔ ان کتابوں میں عموماً ایسی احادیث کو جمع کیا گیا ہے، جو یا تو عام شہرت سے محروم تھیں، یا اپنی نوعیت میں منفرد اور استثنائی تھیں، یا پھر مختلف مباحث کی تکمیل و استدراک کے لیے مرتب کی گئی تھیں۔ بعض اوقات ان کتابوں میں منتخب اور نہایت دقیق احادیث کو بھی خاص اہتمام کے ساتھ جمع کیا جاتا، انہی قیمتی آثار میں سے ایک "النوادر" ہے۔ جسے جلیل القدر محدث ابو جعفر احمد بن محمد بن عیسی اشعری قمی نے تالیف کیا۔ یہ کتاب شیعہ حدیثی ذخیرے کی ایک معتبر کتاب اور اصولِ اوّلیہ میں شمار ہوتی ہے۔ اپنی تصنیف کے زمانے سے لے کر آج تک یعنی ایک ہزار سال سے زائد عرصے تک، یہ کتاب علماء و فقہا کی توجہ، اعتماد اور استفادے کا مرکز بنی رہی۔

کتاب "النوادر" کی احادیث کو شیعہ حدیثی کتب کے عظیم ذخائر جیسے: کتبِ اربعہ ، وسائل الشیعہ، بحار الانوار و دیگر معتبر حدیثی مصادر میں جگہ دی گئی ہے اور ان پر بطور استناد اعتماد کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی تنظیم اور ابواب بندی احمد بن محمد بن عیسیٰ کے شاگرد ابو سلیمان داوود بن کُورہ نے انجام دی۔ داوود بن کُورہ ان ممتاز راویوں میں شامل ہیں، جنہیں محمد بن یعقوب کلینی نے اپنی شہرہ آفاق کتاب الکافی میں (عدۃٌ من اصحابنا) یعنی ہمارے چند معتمد شاگردوں کے لقب سے یاد کیا ہے۔ کتاب النوادر کی عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ: علامہ مجلسی نے اس کتاب کو "نہایت معتبر" قرار دیا ہے۔ شیخ آقا بزرگ تہرانی (صاحب الذریعہ) نے اس کتاب کے بارے یوں کہا ہے: کتاب "النوادر" احمد بن محمد بن عیسیٰ قمی کی تالیف ہے، جو کہ  معتبر احادیث کے نقل میں معروف تھے۔

نیز شیخ حر عاملی کتاب "النوادر" کے متعلق لکھتے ہیں کہ اس کتاب کے میرے پاس دو صحیح اور معتبر نسخے موجود ہیں، جن پر میں نے تحقیق کی۔ میں نے دیکھا کہ اس کی اکثر روایات کتب اربعہ اور دیگر مشہور و متواتر کتابوں میں موجود ہیں۔ اس کتاب سے شیخ طوسی، شہید اول، ابن طاووس، حمیری، طبرسی اور دیگر نے اپنی تالیفات میں بہت ساری روایات نقل کی ہیں، جو احمد بن محمد بن عیسیٰ کی تصنیف ہے۔ یہ روایات آج بھی موجود ہیں اور اس کتاب کی صحت و اعتبار پر کئی شواہد اور قرائن موجود ہیں۔

موضوعات کی تنوع کے لحاظ سے یہ کتاب کئی اہم ابواب پر مشتمل ہے، جیسا کہ 
احکامِ روزہ
نذر اور قسم کے احکام
 کفارات
نکاح کے احکام
طلاق و عدت کے مسائل
 مناسک حج
دیات اور حدود کے مسائل
تجارتی معاملات
 اور مکاسب کی شرعی حیثیت۔
کتاب "النوادر" میں مجموعی طور پر 456 احادیث شامل ہیں، جو 37 ابواب میں مرتب انداز میں پیش کی گئی ہیں۔ یہ کتاب نہ صرف ابتدائی شیعہ حدیثی ذخیرے کی آئینہ دار ہے بلکہ فقہ و عقائد کے مختلف ابواب میں ایک بنیادی ماخذ کی حیثیت بھی رکھتی ہے۔ اس کتاب کا ایک عربی نسخہ، جو ایک جلد پر مشتمل ہے، مدرسہ امام مهدی (عج) کی جانب سے 1408 ہجری قمری میں قم شہر سے شائع کیا گیا۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کتابوں میں موجود ہیں اور دیگر اس کتاب یہ کتاب اور اس

پڑھیں:

غزہ میں ہمارے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس اب بھی موجود ہے: نیتن یاہو

تل ابیب (ویب ڈیسک )اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقوں میں اب بھی حماس کی موجودگی ہے، ان علاقوں سے حماس کا منظم طریقے سے خاتمہ کر رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو کسی بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کا جواب دیں گے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ میں کسی بھی فوجی کارروائی کی پیشگی اطلاع امریکا کو دیتے ہیں۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کو غزہ جنگ بندی معاہدے پر برقرار رکھنے کے لیے خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہا۔

متعلقہ مضامین

  • محسوس ہوتا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر کام شروع ہو چکا، ملک محمد احمد خان
  • کتاب ہدایت
  • تربیلا ڈیم کے سونے کے ذخائر ملکی قرضہ اتار دیں گے، حنیف گوہر
  • لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا نئے انوائرمنٹ ایکٹ لانے کا مطالبہ
  • بُک شیلف
  • کتاب "غدیر کا قرآنی تصور" کی تاریخی تقریبِ رونمائی
  • پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے، باہر موجود لوگ متعلقہ نہیں: فواد چوہدری
  • غزہ میں ہمارے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس اب بھی موجود ہے: نیتن یاہو
  • پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے ایک اہلکار شہید
  •  بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان