مودی پہلگام فالز فلیگ کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے، رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
پنجاب کے علاقے نارنگ منڈی اور شرقپور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جنگی اقدام مودی کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوگا، پاکستان ایٹمی قوت ہے، بری نیت سے آنکھ اٹھانے والا مدتوں یاد رکھے گا، انہوں نے کہا کہ دنیا جان چکی ہے، پہلگام واقعہ میں پاکستان شامل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مودی پہلگام فالز فلیگ کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ پنجاب کے علاقے نارنگ منڈی اور شرقپور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویرحسین کا کہنا تھا کہ جنگی اقدام مودی کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوگا، پاکستان ایٹمی قوت ہے، بری نیت سے آنکھ اٹھانے والا مدتوں یاد رکھے گا، امریکہ نے پہلی بار نیوٹرل رہنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جان چکی ہے، پہلگام واقعہ میں پاکستان شامل نہیں، ہم پہلگام واقعہ کی مذمت کرکے غیر جانبدار انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان کی سفارتی پوزیشن بہتر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوست ممالک سے رابطے میں ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 24 کروڑ عوام افواج اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہے مگر بدقسمتی سے بانی پی ٹی آئی آج بھی دشمن کے ساتھ کھڑا ہے، پاک بھارت کشیدگی قوم اور ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے، سیاسی نہیں جس پر بانی کی منتیں کی جائیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ انڈیا نے اگر کوئی ایڈوینچر کیا تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ انڈیا کا بچہ بچہ یاد رکھے گا، پاکستان اس پوزیشن میں ہے کہ یہ معرکہ کامیاب طریقے سے سر کریں، پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے، عالمی دنیا سمجھتی ہے کہ پاکستان اس دہشت گردی میں ملوث نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی دنیا کو علم ہے کہ بھارت پاکستان پر بھونڈا الزام لگا رہا ہے، مودی سرکار ہوش کے ناخن لے اگر کوئی مہم جوئی کی گئی تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے، انڈیا کے اندر بھی مودی سرکار کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے، مودی سرکار ایک پلاننگ کے تحت قانون سازی کرکے اسے مسلمانوں کے خلاف استعمال کرتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی نے پاکستان پر الزام لگا کر اپنی سیاست کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے، پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور انڈیا کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گا،ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ
پڑھیں:
بحری مفادات کے تحفظ میں نیوی کا کردار قابل ستائش ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف نے وزیر دفاع کو موجودہ بحری چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی جامع تیاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد پاکستان نیوی کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
وزیر دفاع خواجہ آصف نے جدید پلیٹ فارمز اور آلات کی حالیہ شمولیت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان جدید آلات سے ملک کا سمندری دفاع نمایاں طور پر مضبوط ہوگا۔
انہوں نے پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وزارت دفاع پاک بحریہ کی آپریشنل اور ترقیاتی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بحریہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ آصف