دنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ جہاں ایک کیلا 1800 روپے کا ہے
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
حالیہ رپورٹس کے مطابق، ترکی کے استنبول ایئرپورٹ کو دنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے جہاں خوراک اور مشروبات کی قیمتیں مسافروں کو حیران کر دیتی ہیں۔
مثال کے طور پر استنبول ایئرپورٹ پر ایک کیلا 5 پاؤنڈز یعنی تقریباً 1800 پاکستانی روپے کا ہے جس نے مسافروں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔
اسی طرح ایئرپورٹ پر دیگر خوراکی اشیاء کی قیمتیں بھی غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں جیسا کہ؛
بیئر تقریباً 5600 روپے
90 گرام لازانیا: تقریباً 7800 روپے
کروسان: تقریباً 5600 روپے
اسی طرح فاسٹ فوڈ میکڈونلڈز اور پوپائیز جیسے برانڈز بھی مہنگے داموں پر اشیاء فروخت کر رہے ہیں جیسے کہ بگ میک برگر تقریباً 6700 روپے کا ہے۔
مسافر ان بلند قیمتوں پر حیران اور ناراض ہیں، خاص طور پر جب یہ قیمتیں دیگر بین الاقوامی ایئرپورٹس جیسے فرینکفرٹ یا لا گارڈیا سے دو سے چار گنا زیادہ ہیں ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
روڈ ٹو مکہ پروگرام: سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی
روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مختص سعودی امیگریشن حکام اسلام آباد سے کراچی پہنچے، جہاں ایئرپورٹ انتظامیہ نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں سعودی سفیر نے عازمین حج کی سہولت کے لیے روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو کراچی کا افتتاح کر دیا
روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8 مخصوص کاؤنٹرز پر عازمین حج کے لیے سعودی امیگریشن کلیئرنس کی کارروائی 29 اپریل سے شروع کرے گی، جو کراچی سے پہلی حج فلائٹ کی روانگی کے ساتھ ہی شروع ہوگی۔ اس اقدام کے ذریعے عازمین کی سعودی عرب آمد کے بعد کا امیگریشن عمل روانگی سے پہلے ہی مکمل ہو جائے گا۔
اس سے قبل سعودی امیگریشن ٹیم کا 45 رکنی وفد پاکستان پہنچا تھا، جس کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سعودی ٹیمیں اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر موجود ہوں گی اور عازمین حج کی سعودی امیگریشن کارروائی پاکستان میں مکمل کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: 16 ہزار عازمین حج کراچی سے رخصت کیے جائیں گے، ڈائریکٹر حج
دریں اثنا اسلام آباد، ملتان اور پشاور ایئرپورٹس پر پری حج 2025 کے اجلاس کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔ تمام اداروں نے عازمین کی سہولت اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کے ساتھ کامیاب حج آپریشن کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews روڈ ٹو مکہ پروگرام سعودی امیگریشن ٹیم کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ وی نیوز