کیا واقعی پاکستان آرمی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے استعفے دینا شروع کردیئے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
اسلام آباد (غلام نبی سے) سوشل میڈیا پر کچھ ایسے سکرین شاٹ گردش کررہے ہیں جن میں یہ تاثر دینے کی ناکام کوشش کی گئی کہ پاکستان آرمی میں لوگوں نے بڑی تعداد میں استعفے دینا شروع کردیئے ہیں لیکن دراصل یہ بھی بھارتیوں کی ایک بھونڈی اور لغو کوشش ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ ایسے سکرین شاٹ شیئر ہورہے ہیں جن سے یہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے کہ اہلکار مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونیوالے واقعے کے بعد بھارت کے ساتھ ممکنہ جنگ سے خوفزدہ ہیں اور اس سلسلے میں اپنے استعفے دے رہے ہیں لیکن دراصل یہ بھارتیوں کی ہی کارستانی ہے جو ہندی اور اردو میں فرق ہی سمجھ نہیں پائے اور جلد ہی "پکڑے " گئے۔
جسٹس بابر ستار کا عبوری آرڈر قائم مقام چیف جسٹس کے ڈویژن بینچ سے معطل ہونے پر نیا تنازع سامنے آگیا
انہیں سکرین شاٹس کا سہارا لے کر بھارت کے کئی نامی گرامی اکاؤنٹس سے بھی ری شیئر کرتے ہوئے اپنا بھاشن دینے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوئی لیکن یہ سمجھ پائے کہ یہ جعلی سکرین شاٹ ہیں۔
ایکس (سابق ٹوئٹر) سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی اکاونٹس سے بڑی تعداد میں یہ جعلی لیٹر شیئر کیا جارہاہے لیکن بے چارے، یہ سمجھ نہیں پائے کہ پاکستان کی آفیشل لینگوئج ہندی نہیں بلکہ اردو ہے اور خط وکتابت کے لیے انگریزی بھی استعمال ہوتی ہے ، جعلی لیٹر میں واضح طور پر "پاکستان جندہ باد" لکھا دیکھا جاسکتا ہے لیکن اگر کوئی پاکستانی لکھتا تو یقیناًوہ "پاکستان زندہ باد" لکھتا۔
ملک بھر میں آج بھی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زائد رہنے کی پیشگوئی
اسی طرح اب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل فیصل محمود نہیں بلکہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف ہیں، یہ بنیادی غلطیاں ہی ان لیٹرز کے جعلی ہونے کی تصدیق کے لیے کافی ہیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی سیاست میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے، اسی لیے وہ کچھ کارڈز کھیلنا چاہتا ہے، لیکن پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کو دنیا نے تسلیم نہیں کیا۔ بھارت نے اگر کوئی جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں بھارت دہشتگردی میں ملوث، کوئی تیسرا ملک پہلگام اور جعفر ایکسپریس سانحہ کی تحقیقات کرے، پاکستان
انہوں نے کہاکہ انڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیے گئے اقدامات کے جواب میں ہماری طرف سے بھی دوٹوک مؤقف اختیار یا گیا جس سے قوم کو حوصلہ ملا۔
فضل الرحمان نے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے لیکن اس کا یہ بھی مطلب نہیں کہ ہم سر جھکا کر بیٹھ جائیں گے، اگر انڈیا نے کوئی جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی کا کردار ادا کرےگا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہندوستان کو ایک ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا، لیکن اس نے انتہائی غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ الیکشن میں بھی مودی نے ہندوتوا کارڈ استعمال کیا، اس کے علاوہ آرٹیکل 370 ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہاکہ اسرائیل نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے، عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ جاری کیے، لیکن دنیا نوٹس ہی نہیں لے رہی۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: ہندوستان نے بغیر اطلاع دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد میں ایمرجنسی نافذ
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی، پی ٹی آئی کے ساتھ اختلافات ختم کرنا چاہتے ہیں، اور دھیرے دھیرے قریب آرہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل بھارت پاک بھارت کشیدگی جمعیت علما اسلام جنگ جے یو آئی سندھ طاس معاہدہ مولانا فضل الرحمان وی نیوز