زمین کے گرد گھومتا روس کا بے قابو سیٹلائیٹ
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ روس کے نیوکلیئر ہتھیار کے پروگرام کا ممکنہ حصہ ایک خفیہ سیٹلائیٹ زمین کے گرد قابو سے باہر گھوم رہا ہے۔
کوس موس 2553 نامی سیٹلائیٹ (جو روس نے 2022 میں یوکرین پر حملے سے تین ہفتے قبل خلا میں بھیجا تھا) مبینہ طور پر مدار میں مسائل کا سامنا کرنے کے بعد سے فعال نہیں ہے۔
ڈوپلر ریڈار اور اسپیس ٹریکنگ فرم لیو لیبز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مصنوعی سیارچہ گزشتہ نومبر کے وسط سے مدار میں ڈگمگا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ سیٹلائیٹ ممکنہ طور پر مستقبل کے خلائی نیوکلیئر ہتھیاروں کے حوالے سے ایک تجربہ ہوسکتا ہے جبکہ روس کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ کوس موس 2553 ایک ٹیکنالوجیکل اسپیس کرافٹ ہے جس پر شعاعوں اور ہیوی چارجڈ ذرات میں آزمائش کے لیے جدید آلات اور نظام نصب ہیں۔
واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) کی جاری کردہ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اس سیٹلائیٹ پر ممکنہ طور پر ایک ’ڈمی وار ہیڈ‘ نصب ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر سیٹلائیٹ نئی ٹیکنالوجیز کی آزمائش کر رہا ہے تو اس کو دور مدار میں تعین کیا جا سکتا ہے کیوں کہ ایسا کرنے سے یہ دیگر سیٹلائیٹ کو کم متاثر کرے گا
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ون وقاص مارکیٹ والی گلی میں قائم وقاص آرکیڈ کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے بالکونی سے دکھائی دے رہے تھے۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
آتسزدگی کے باعث ایک کمرے کا گھریلو فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا معلوم نہیں ہوسکا ۔