اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کسی ممکنہ مس ایڈونچر کا جواب دینے کے لیے پاکستان نے بھی سرحد پار سینکڑوں اہداف کا تعین کرلیا۔

بھارت کے کسی حملے کے جواب میں ان اہداف کو منٹوں کے اندر نشانہ بنایا جائے گا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال سے بات کرتے ہوئے متعلقہ ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کا آغاز نہیں کیا،نہ ہی پاکستانی ریاست کا پہلگام واقعے میں کوئی ہاتھ ہے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک پاکستان کے کسی نان اسٹیٹ ایکٹر کے بھی اس واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔

 منجھے ہوئے زیرک اور مدبر بزرگوں کا تحرک ہی ہے جو قوم کے نوجوانوں کے سامنے قوم کے مصائب و مشکلات اور ان کے حل کا لا ئحہ عمل پیش کرتا ہے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

بھارت پاکستان کا پانی کسی صورت نہیں روک سکتا، ذرائع انڈس واٹر کمیشن

انڈس واٹر کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے حالیہ دنوں میں پاکستان کا پانی نہیں روکا ہے۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کیے جانے پر ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا کہنا ہے سندھ طاس معاہدہ کسی ایک ملک کے کہنے سے معطل نہیں ہو سکتا۔

ذرائع کے مطابق بھارت پاکستان کا پانی کسی صورت نہیں روک سکتا، دریائے جہلم میں پانی چھوڑتے وقت سرکاری طور پر ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور برقرار ہے، پاکستان اور بھارت دونوں کو اس کی پاسداری کرنا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سندھ طاس آخری محکمانہ میٹنگ مئی 2022ء میں ہوئی تھی، سیلاب اور پانی کا ڈیٹا 2023ء میں شیئر ہوا تھا۔

ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت نے حالیہ دنوں میں پاکستان کا پانی نہیں روکا، بھارت کے کئی کیسز ابھی نیوٹرل ایکسپرٹ کے پاس چل رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ اور وزارت قانون قانونی پہلوؤں کا بغور جائزہ لے رہی ہیں، یہ انتہائی حساس ایشو ہے اس پر مزید تبصرہ نہیں کر سکتے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے کئی کیسز نیوٹرل ایکسپرٹ کے پاس چل رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے ممکنہ مس ایڈونچرکا جواب دینے کیلئے سرحد پار سیکڑوں اہداف کا تعین کرلیا گیا
  • پاکستان بھارت جنگ کا خطرہ موجود، ہم بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بھارت پاکستان کا پانی کسی صورت نہیں روک سکتا، ذرائع انڈس واٹر کمیشن
  •   بھارت کا سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا بیان احمقانہ، ہر دھمکی اور ہر سازش کی بھرپور جواب دینے کےلئے تیار ہے،امیرمقام
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، شیخ وقاص اکرام
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے معاملے پر تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ
  • اٹاری بارڈر بند ، سینکڑوں پاکستانی شہری سرحد پر پھنس گئے
  • بھارتی فوجی دستوں کی بھاری تعداد پاکستانی سرحد پر پہنچ گئی، براہموس میزائل سسٹم نصب کردیا
  • کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، وزیر دفاع