شاہ رخ خان کی فلم ’بازیگر‘ سے متعلق ہدایت کار کا ناقابل یقین انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
ایک حسینہ تھی، بدلاپور اور اندھادھن جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے ہدایت کار سری رام راگھون نے شاہ رخ خان کی 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم بازیگر سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں سری رام راگھون نے انکشاف کیا کہ اپنے مشکل اور کٹھن دور میں ایک ناول پڑھنے کے دوران ان کے ذہن میں ایک کہانی نے جنم لیا تھا۔
ہدایتکار نے مزید بتایا کہ میں پوری تندہی کے ساتھ کہانی لکھنے بیٹھ گیا اور فلمی کہانی کو کاغذ پر منتقل کرکے پروڈیوسر ڈھونڈنے نکل پڑا۔
سری رام راگھون نے ان دنوں کو یاد کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے اُس وقت تک کہانی کے حقوق لینے یا دیگر قانونی معاملات کا کوئی خیال نہیں تھا۔
ہدایتکار نے مزید بتایا کہ جب میں نے یہ کہانی تجربہ کار اداکار ٹنّو آنند کو سنائی تو وہ حیرت میں مبتلا ہوگئے اور مجھے بتایا کہ جو کہانی تم مجھے سنا رہے ہو وہ بازیگر ہے اور اس وقت بن رہی ہے جس میں، میں بھی کام کر رہا ہوں۔
یاد رہے کہ فلم بازيگر کو عباس مستان نے ‘اے کس بیفور ڈائنگ’ نامی ناول سے ماخوذ کر کے وینس فلمز کے بینر تلے بنایا تھا۔
سری رام راگھون نے مزید بتایا کہ جب سنیما گھر میں ‘بازيگر’ دیکھنے گیا تو سب فلم کے کلائمکس سین سے لطف اندوز ہو رہی تھے اور میں خاموش بیٹھا تھا۔ مجھے معلوم تھا آگے کیا ہونے والا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: بتایا کہ
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔