بلیک آؤٹ؛ اسپین، فرانس اور پرتگال تاریکی میں ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
فرانس، اسپین اور پرتگال میں بڑے پیمانے پر ہونے والے بلیک آؤٹ نے لاکھوں افراد کو بجلی سے محروم کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین اور پرتگال کی حکومتوں نے ہنگامی کابینہ اجلاس طلب کرلیے۔
ان ممالک کے متعدد علاقوں میں ٹریفک کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا جس سے ہائی ویز پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
سگنل بند ہونے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام رہا جب کہ ہوائی اڈے پر بھی متعدد پروازوں میں تاخیر ہوئی۔
پرتگال کے یوٹیلیٹی ادارے "REN" نے تصدیق کی کہ یہ بجلی کا بحران پورے آئبیریائی جزیرہ نما (Iberian Peninsula) اور فرانس کے کچھ حصوں میں بھی ہوا۔
پرتگالی ادارے REN کے ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی سپلائی کی بحالی کے تمام منصوبے فعال کر دیے گئے۔ یورپ کے توانائی پیدا کرنے والے آپریٹرز کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔
اسپین کے گرڈ آپریٹر "Red Electrica" نے بتایا کہ وہ علاقائی توانائی کمپنیوں کے ساتھ مل کر بجلی بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسپین کے ریڈیو اسٹیشنوں کے مطابق، میڈرڈ کے انڈر گراؤنڈ (سب وے) کے کچھ حصوں کو خالی کروایا گیا۔
رائٹرز کو ایک عینی شاہد نے بتایا کہ میڈرڈ کی گلیوں میں سیکڑوں افراد دفتری عمارتوں سے باہر نکل کرآئے تھے جب کہ اہم اور حساس عمارتوں کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق میڈرڈ کی مشہور چار ٹاوروں میں سے ایک کو خالی کرا لیا گیا جہاں برطانوی سفارت خانہ بھی واقع ہے۔
مقامی ریڈیو رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کئی لوگ رکی ہوئی میٹرو ٹرینوں اور لفٹوں میں پھنس گئے تھے۔
پرتگالی پولیس کے مطابق، پورے ملک میں ٹریفک لائٹس بند ہو گئیں، لزبن اور پورٹو میں میٹرو سروس معطل ہو گئی، جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی رک گئی۔
پرتگالی ایئرلائن TAP کے ذرائع کے مطابق، لزبن ایئرپورٹ بیک اپ جنریٹرز پر چل رہا ہے۔
اسپین میں 46 ہوائی اڈے چلانے والے ادارے AENA نے ملک بھر میں پروازوں میں تاخیر کی اطلاع دی ہے۔
فرانس میں گرڈ آپریٹر "RTE" نے بتایا کہ وہاں بھی عارضی طور پر بجلی کا تعطل ہوا تھا تاہم اب بجلی بحال کر دی گئی ہے۔
تاحال ان تینوں ممالک میں ایک ہی وقت ہونے والے بجلی کے پُراسرار بریک ڈاؤن کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یکم مئی کو یوم مزدور پر چھٹی کا اعلان
کراچی (نیوز ڈیسک)حکومت سندھ نے یوم مزدور پریکم مئی کو صوبے میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔
نجی چینل کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں یکم مئی کو عام تعطیل ہوگی، ماسوائے ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے تمام حکومتی دفاتر، خودمختار ادارے، نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
رواں سال خونیں ٹریفک حادثات میں اب تک 298 شہری جاں بحق ہوئے