حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز آج رات اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
حج فضائی آپریشن—فائل فوٹو
قومی حج فضائی آپریشن کا آغاز کے سلسلے میں پہلی پرواز آج رات اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوگی۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق حج آپریشن کا آغاز آج رات اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہو رہا ہے۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب بھی منعقد ہوگی۔
حج پروازوں پر وزارت مذہبی امور اور قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز بھی تیار کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد انٹرنیشنل سے 100 پروازوں میں 28 ہزار 400 عازمین حجاز مقدس روانہ ہونگے۔ آج سے شروع ہونے والا حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔