حج آپریشن کا آغاز آج رات اسلام آباد سے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
حج آپریشن کا آغاز آج رات اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہو رہا ہے۔
ایئر پورٹ منیجر آفتاب گیلانی کے مطابق پہلی حج پرواز آج رات اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوگی اور اس موقع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب بھی منعقد ہوگی۔
آفتاب گیلانی نے بتایا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 7 خصوصی امیگریشن کاونٹرز تیار کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر عازمین حج کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 100 پروازوں کے ذریعے 28400 عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔
سی او او ایئرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ آج شروع ہونے والا حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
روڈ ٹو مکہ منصوبے کیلئے 45 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد:
روڈ ٹو مکہ منصوبے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 45 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
وزارت مذہبی امور کے حکام نے روڈ ٹو مکہ وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر استقبال کیا، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان سے پروازوں کے ذریعے 50 ہزار 500 حاجی سعودی عرب جائیں گے۔
وزارت مذہبی امور اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 28 ہزار حاجی سعودی عرب جائیں بے، کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 21 ہزار حاجی سعودی عرب جائیں بے۔
وزارت مذہبی امور نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے 100، کراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہوں گی، عازمین کیلئے اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹ پر کائونٹرز بنائے جائیں گے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن سعودی عرب کی بجائے پاکستان میں ہی مکمل ہوگی۔
Tagsپاکستان