بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر: ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کاامکان
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بجلی صارفین کو اچھی خبر ملنے کا امکان ہے جب کہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی کیے جانے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 پیسے سستی ہونے کاامکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کا امکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔
مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی، کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا، درخواست میں کہا گیا کہ مارچ میں 8 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، ماہ مارچ میں بجلی کی لاگت 9.
درخواست کے مطابق مارچ کے لئے بجلی کی ریفرنس لاگت9.25 روپے فی یونٹ تھی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں میں بجلی فی یونٹ
پڑھیں:
واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کیلئے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ٹیسٹ فلائٹ بِیٹا پروگرام کے ذریعے نئی آئی او ایس اپ ڈیٹ متعارف کرا دی۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی اپ ڈیٹ آئی او ایس 25.27.73 میں کالز ٹیب کے لیے ایک نیا مشترکہ حب متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر میں کال سے متعلق تمام افعال کو ایک جگہ جمع کر دیا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کال شروع کر سکیں گے، میٹنگ رکھ سکیں گے، ڈائلر تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور فیورٹ کانٹیکٹس سنگل اسٹریم لائنڈ انٹرفیس کے ذریعے مینج کر سکیں گے۔
یہ اپ ڈیٹ صارفین کو کال مینج کرنے اور روز مرہ کے روابط کو تیز اور آسان بنانے کے لیے ضروری تھا۔