بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر: ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت مزید کم ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
بجلی صارفین کو اچھی خبر ملنے کا امکان ہے جب کہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی کیے جانے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 پیسے سستی ہونے کاامکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کا امکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔
مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی، کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا، درخواست میں کہا گیا کہ مارچ میں 8 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، ماہ مارچ میں بجلی کی لاگت 9.
درخواست کے مطابق مارچ کے لئے بجلی کی ریفرنس لاگت9.25 روپے فی یونٹ تھی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد کی مد میں فی یونٹ
پڑھیں:
مرغی اور انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ، موجودہ قیمت جانیں
مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، مرغی کی فی کلو قیمت 15 روپے بڑھ گئی۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے کلو اور پرچون ریٹ 353 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
اس طرح گزشتہ روز کی نسبت مرغی کے فی کلونرخ میں پندرہ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، انڈے بھی مزید چار روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔انڈوں کی فی درجن قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز فی درجن انڈوں کی قیمت 229 روپے تھی۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 219 روپے مقرر کی گئی ہے۔گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو تھا۔