نواز الدین صدیقی بالی ووڈ میں اداکاروں کیساتھ ہونے والے امتیازی سلوک پر بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں جاری امتیازی رویے پر کھل کر بات کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں فنکاروں کو مختلف درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے جیسے ہیرو، اسٹار اور سپر اسٹار، جب کہ باصلاحیت اداکاروں کو عموماً صرف چھوٹے کرداروں تک محدود رکھا جاتا ہے۔
نواز الدین صدیقی نے فلم انڈسٹری میں جاری امتیازی سلوک پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آج عرفان خان (مرحوم)، منوج باجپائی، نصیر الدین شاہ اور اوم پوری جیسے باکمال اداکاروں کی تعریف تو کی جاتی ہے، مگر ان پر کبھی اعتماد نہیں کیا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by Nawazuddin Siddiqui (@nawazuddin.
انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی نے ان اداکاروں کے ساتھ 20 یا 30 کروڑ کی فلم بنائی؟ کیا یہ بالی ووڈ کا ناکام پہلو نہیں ہے؟ یہ صرف اسی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں ہوتا ہے۔
نواز الدین صدیقی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دیگر فلمی صنعتوں میں اداکاروں کو ان کی صلاحیتوں کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے، نہ کہ صرف ظاہری شکل و صورت کو دیکھ کر، جب کہ بالی ووڈ میں برعکس رجحان پایا جاتا ہے اور خوبصورتی کو مین کردار کیلئے منتخب کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی نے گینگز آف واسے پور، بدلا پور، کک، بجرنگی بھائی جان، رئیس، تلاش اور مشہور ویب سیریز ’سیکریڈ گیمز‘ سمیت کئی کامیاب پروجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور انہیں بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی شہرت حاصل ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ میں جاتا ہے
پڑھیں:
کراچی: 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مؤخر
کراچی(نیوز ڈیسک) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین کی ہدایت پر 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء مؤخر کردیے ہیں، اب یہ امتحانات 5مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے۔
ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔
دوسری وجہ میٹرک اور انٹر کے کچھ ایسے امتحانی مراکز ہیں جن میں 8اپریل سے میٹرک کے امتحانات جاری ہیں جو 8مئی 2025ء تک جاری رہیں گے۔
اس لیے امتحانی نظام کو منظم رکھنے اور مراکز کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے آغازکی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔
تمام طلبہ، تعلیمی اداروں اور والدین سے گزارش ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔ مزید معلومات یا تبدیلی کی صورت میں انٹربورڈ کراچی کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk، آفیشل فیس بک پیج www.facebook.com/BIEKarachi اور آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ www.instagram.com/bie_karachi کے ذریعہ آگاہ کردیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:بھارت کی آبی جارحیت، بغیر بتائے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد میں آبی ایمرجنسی نافذ