کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں لبرل پارٹی کو برتری حاصل
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں لبرل پارٹی کو برتری حاصل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز
کینیڈا میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے عام انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق لبرل پارٹی کو برتری حاصل ہے۔
پیر کے روز ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہا جس میں شہریوں نے بھرپور طریقے سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔
انتخابات میں لبرل پارٹی کے رہنما اور موجودہ وزیر اعظم مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولی ایو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع کیا جارہا تھا۔
پارلیمنٹ کے 343 رکنی ایوان میں اکثریت کے لیے کسی بھی پارٹی کو کم از کم 172 نشستیں درکار ہیں۔ ابھی تک کے موصولہ غیر حتمی نتائج کے مطابق لبرل پارٹی کے 114 امیدوار کامیاب ہو چکے ہیں، جب کہ 48 نشستوں پر انھیں سبقت حاصل ہے۔
دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی کے 106 امیدوار کامیابی حاصل کر چکے ہیں اور 43 حلقوں میں وہ آگے ہیں۔
اس کے علاوہ Bloc Québécois کے 19 اور این ڈی پی کے 2 امیدوار بھی اب تک کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔
سی بی سی اور سی ٹی وی نیوز سمیت کئی معتبر ذرائع نے لبرل پارٹی کی ممکنہ جیت کی پیش گوئی کی ہے، تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ آیا پارٹی کو پارلیمانی اکثریت حاصل ہو پائے گی یا نہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ اسمبلی میں لبرل پارٹی کے پاس 152، کنزرویٹو کے پاس 120، Bloc Québécois کے پاس 33 اور این ڈی پی کے پاس 24 نشستیں تھیں۔
یہ انتخابات ایسے وقت میں ہوئے جب عوام مہنگے رہائشی مکانات، 6.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپناہ گزینوں کی میزبانی کرنیوالے ممالک کو گرانٹس دی جائے: پاکستانی مندوب افتخار احمد بھارت کا فرانس سے مزید 26رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ چینی وزارت خارجہ نے چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا دعویٰ مسترد کر دیا جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی امید ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے موجودہ اختلافات کو حل کریں گے،چینی وزارت خارجہ صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں لبرل پارٹی پارٹی کو
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔فاروق نائیک نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفیکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا، بعدازاں الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات کو درست قرار دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا تھا۔پیپلز پارٹی نے 12اپریل 2025 کو انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے جن میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جنرل سیکریٹری ہمایوں خان سمیت دیگر امیدوار بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرزیارت میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ، بی ایل اے کے 7دہشتگرد ہلاک زیارت میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ، بی ایل اے کے 7دہشتگرد ہلاک سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائوں اور جرمانوں کا اعلان شاہد آفریدی نے کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے لالہ دربار کا افتتاح کر دیا پاکستان نے وفاقی وزارتوں پر بھارت کے سائبر حملے ناکام بنا دیئے آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس 9مئی کو طلب، پاکستان ایجنڈے میں شامل ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام 6:30 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم