پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں فالج کے علاج کی جدید سہولت متعارف
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پشاور:
خیبر ٹیچنگ اسپتال نے فالج کے مریضوں کے لیے تھرومبولائسز کے ذریعے بروقت علاج کی سہولت کا باضابطہ اجراء کر دیا۔
اسپتال نے گزشتہ روز فالج کے علاج کے حوالے سے ایک نمایاں سنگِ میل عبور کیا جب ایک شدید نوعیت کے اسکیمک فالج کے مریض کا کامیاب تھرومبولائسز کے ذریعے علاج کیا گیا۔ مریض کو انجیکشن “الٹپلیز” دیا گیا جس سے بروقت بہتری آئی۔
تھرومبولائسز کی یہ سہولت اب صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی تاکہ مستحق مریضوں کو 24/7 فوری علاج کی سہولت حاصل ہو سکے۔
ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب نے اس اہم کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی اور نیورولوجسٹ ڈاکٹر عرفان خٹک کی بروقت تشخیص اور علاج کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ مریض کو بائیں جانب کمزوری کی شکایت کے ساتھ ایک گھنٹے کے اندر اسپتال لایا گیا اور تھرومبولائسز کامیابی سے مکمل ہوئی۔
ڈین کے ایم سی نے کہا کہ یہ کے ٹی ایچ کی تاریخ میں پہلا کامیاب تھرومبولائسز کیس ہے، جو فالج کے علاج میں وقت کی اہمیت، خاص طور پر ابتدائی 3 گھنٹوں کے دوران بروقت علاج کو واضح کرتا ہے۔
اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر آفریدی نے کہا کہ یہ اعزاز ہے کہ کے ٹی ایچ اب اُن اسپتالوں میں شامل ہو گیا ہے جہاں فالج کے جدید علاج کی سہولت دستیاب ہے۔ انہوں نے جلد ایک مخصوص “اسٹروک یونٹ” کے قیام کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مارچ میں ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح 57 فیصد ریکارڈ
سٹی 42: ریلوے انفراسٹرکچر اور رولنگ سٹاک میں خرابی کے باعث مارچ میں مسافرٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح57فیصدریکارڈ کی گئی
ملک بھرمیں چلنےوالی940ٹرینوں میں سے 404 تاخیر کا شکار ہوئیں ، کنکٹنگ ریل لنکس، ٹریک پر فنی خرابیوں، حادثات و موسم میں خرابی سےٹرینوں میں تاخیر ہوئی
مجموعی طور پر ٹرینوں کے 1 ہزار 398 گھنٹے ضائع ہوئے،فنی رکاوٹوں کی وجہ سے 248گھنٹے، کنکٹنگ ریل کی وجہ سے 233 گھنٹے ضائع ہوئے،سگنل خرابی کے باعث 226گھنٹے، احتجاج کے باعث 196 گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی ، کیرج خرابی کے باعث 97گھنٹے، حادثات کے باعث 130گھنٹے ضائع ہوئے ،کراسنگز کے باعث 126گھنٹے، لوکوموٹو کی خرابی کے باعث 114گھنٹے ضائع ہوئے
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار