راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے ان کی بہنیں اور متعدد رہنما و وکلا پہنچے مگر عدالتی حکم کے باوجود انہیں پولیس ناکے پر روک دیا گیا، ملاقات نہ ہوسکی۔

آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا دن ہے ان سے ملنے کے لیے بشری بی بی کے فوکل پرسن رائے سلمان احمد کھرل ایڈووکیٹ، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء چوہدری ظہیر عباس، عثمان ریاض گل، بشری بی بی کی بھابی مہرالںساء، بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی، راجہ یاسر، نعیم پنجوتھہ، وکیل ابوذر سلیمان نیازی پہنچے، سید اقبال شاہ، سردار زین العابدین، عبد الحکیم زرین، محب اللہ کاکڑ پر مشتمل بلوچستان وکلا کا وفد بھی اڈیالہ جیل پہنچا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان اور کزن قاسم خان کو پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک دیا، اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے والے وکلا کو پولیس نے جیل کے داخلی دروازے سے ہٹا دیا، پولیس نے وکلاء کی گاڑیاں بھی جیل کے داخلی دروازے سے ہٹادیں جس پر پولیس اور وکلا کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے گورکھ پور ناکے سے جیل تک مارچ شروع کردیا۔ علیمہ خان، عظمی خان، نورین خان اور قاسم خان اڈیالہ روڈ پر پیدل چلتے رہے،فیملی نے اڈیالہ جیل گیٹ نمبر پانچ جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے نجی فارما سوٹیکل کمپنی کے سامنے قائم ناکہ پر انہیں روک دیا، خاتون پولیس اہلکار سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی دھکم پیل بھی ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو بھی پولیس بے داہگل ناکے پر روک دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو داہگل ناکے پر روک لیا گیا۔

بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالنا غیر مناسب ہے، عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی ہورہی ہے، لارجر بنچ اور سنگل بینچز کے آرڈر موجود ہیں، ابھی تک ایک بھی عدالتی آرڈر پر عمل نہیں ہوا، جب ہم انڈیا کے خلاف متحد ہوکر جنگ لڑنے کی بات کرتے ہیں تو ایسے میں رکاوٹیں ڈالنا نامناسب عمل ہے، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے مقبول لیڈر ہیں ان سے ایسے حالات میں مشاورت ضروری ہے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ آپ اپنے احکامات پر عمل درآمد کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملاقات ہوئی تو بانی پی ٹی آئی سے انڈیا کے ساتھ تناؤ پر بات کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی کہا تھا سوچیں گے نہیں جواب دیں گے، انڈیا میں پاکستانی نیوز چینلز پر پابندی کی مذمت کرتا ہوں، پاکستانی میڈیا پر پابندی سے انڈیا کے سیکولرازم کا پردہ چاک ہوگیا ہے، انڈیا اپنے غلط بیانیہ دنیا کے سامنے پیش کررہا ہے، پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے انڈیا کے اقدامات کا بھر پور جواب دیا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انڈیا کیلئے فضائی حدود بند کرنا بہترین اقدام ہے، ہم نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اعلامیے کی حمایت کی ہے، انڈیا کے اقدامات کے مقابلے میں پاکستان نے جو بھی فیصلے کیے ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔

فیصل جاوید اور فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ اڈیالہ جیل پہنچے۔ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر بھی اڈیالہ جیل پہنچے جنہیں پولیس نے داہگل ناکے پر روک دیا۔

بشری بی بی کی بھابھی مہر النساء احمد ملاقات کے لئے گیٹ 5سے جیل کے اندر روانہ ہوگئیں جن کی ملاقات کرادی گئی۔ فیصل فرید چوہدری، شائستہ کھوسہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پہنچ گئے۔ وکلاء ظہیر عباس چوہدری، مبشر مقصود اعوان بھی جیل گیٹ نمبر پانچ پہنچ گئے۔ ہارون نواز پنجھوتھہ اور محمود اشرف جوئیہ بھی گیٹ پانچ پہنچ گئے۔ بلال عمر بودلہ ایڈووکیٹ بھی گیٹ نمبر پانچ پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج پاکستان کیلئے ہم نے بانی سے ملاقات کرنی تھی، آج بہت ضروری ہے ملاقات دی جائے، بانی نے کلیئر ہدایت دی تھی لسٹ کو چھوڑیں جسے ملنے دیا جائے ملنے دیں، ہم بانی پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں
ملاقات نہ کرانے کا مقصد بانی کو قید تنہائی میں رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہ کرانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ پارٹی منتشر رہے، انڈیا کے ساتھ تناؤ سیاست کا ایشو نہیں ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بانی نے پہلے بھی کہا تھا ہم بہادر قوم ہیں جواب دینے کا سوچیں گے نہیں جواب دیں گے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کے ناکے پر روک دیا پانچ پہنچ گئے اڈیالہ جیل سے ملاقات انڈیا کے پولیس نے جیل کے کہا کہ

پڑھیں:

فارم 47 نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت ہوگی، عمران خان

راولپنڈی:(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی تاہم جو بھی بات ہوگی وہ اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر عظمیٰ خان نے علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جتنی اپڈیٹ دے سکتی تھی دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے فارم 47 کی حکومت سے کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں، جب وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بتایا گیا کہ پوچھ کے بتاؤں گا تو پھر پیچھے کیا رہ گیا، بانی نے کہا ہے ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

ڈاکٹر عظمیٰ خان کے مطابق بانی نے کہا تین سال ہونے کو ہے مجھ پر سختیاں کررہے ہیں، بانی نے کہا جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کی یہ پی ٹی آئی پر اور زیادہ ظلم کرتے ہیں اور سارا کنٹرول فرد واحد کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا جتنا ظلم اس دور میں ہوا اتنا کبھی نہیں ہوا، بانی نے کہا ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں، جیل میں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جس نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی اس پر ظلم ہوا، بانی نے کہا نہ فارم 47 اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت ہوگی، بانی نے کہا ہے جو بھی بات ہوگی وہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگی، محمود خان اچکزئی اتحاد کے سربراہ ہیں لہٰذا اتحاد کے ذریعے ہی بات چیت ہوگی۔

ڈاکٹر عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی قیدی کو ایسے نہیں رکھا گیا جس طرح انہیں رکھا گیا ہے، آزادی یا موت کے علاوہ کوئی غلامی قبول نہیں کروں گا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سلمان اکرم راجا پر انہیں مکمل اعتماد ہے، بانی نے کہا صرف سلمان اکرم راجا کے ذریعے پارٹی کو پیغام دیا جائے گا۔

عمران خان

متعلقہ مضامین

  • اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی، آزادی یا موت ، غلامی قبول نہیں ،عمران خان
  • عمران خان نے اچکزئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
  • بانی پی ٹی آئی کا متبادل کوئی نہیں، بات ختم، عمران اسماعیل
  • عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی 27ویں ترمیم پر ریسپانس دینگے، بیرسٹر گوہر
  • فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات نہیں ہوگی، عمران خان
  • فارم 47 نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت ہوگی، عمران خان
  • عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی 27ویں ترمیم پر ریسپانس دیں گے، بیرسٹر گوہر
  • گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل، جیل جانے کیلئے تیار ہوں، علیمہ خان
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل حکام کو عمران خان سے وکیل کی فوری ملاقات کرانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان سے سلمان اکرم راجا کی آج ہی ملاقات کرانے کا حکم