2025-09-18@00:03:47 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«ناکے پر روک دیا»:
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا۔اس موقع پر صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ آپ روز اڈیالہ جیل آرہے ہیں، کیا پارٹی پر سوشل میڈیا کا دباؤ ہے؟وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پریشر لینے والوں میں نہیں ہوں۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ تمہاری بھول ہے کہ میں پریشر لیتا ہوں، میں دباؤ قبول نہیں کرتا۔
—فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن ان کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمٰی خان اڈیالہ جیل راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئیں۔تینوں بہنوں کو پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک دیا۔بشریٰ بی بی کے اہل خانہ بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران میں مہر النساء اور مبشرہ شیخ شامل ہیں۔اس موقع پر علیمہ خان نے اپنی بہنوں اور کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ جیل جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو فیکٹری ناکے پر روک دیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے نعرے لگائے۔
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دن کے باوجود ان کے رفقا کی ملاقات نہیں ہوسکی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شاکر محمود اعوان، شفیع اللہ خان، مرتضیٰ حسین طور اور محمد فیصل خان داہگل ناکے پہنچے لیکن راولپنڈی پولیس نے انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی اور تمام رہنما داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے۔ پی ٹی آئی راولپنڈی کے رہنما زبیر خان کو پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر روک دیا اور انہیں آگے جانے سے روک دیا اور وہ داہگل ناکے سے واپس ہوگئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر خان نے بتایا کہ آج 14 اگست...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی احتجاجی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر کوئی قابلِ ذکر مظاہرہ نہ ہو سکا۔ نہ تو پارٹی کی قیادت بڑی تعداد میں پہنچی، نہ کارکن متحرک نظر آئے، اور نہ ہی عمران خان و بشریٰ بی بی سے اہلِ خانہ کی ملاقات ممکن ہو سکی۔ قیادت کی محدود رسائی، مظاہرہ بے اثر پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو راولپنڈی میں بڑا شو کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم صرف سینیٹر ہمایوں مہمند ، ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ اور ایم این اے ساجد خان مہمندہی اڈیالہ روڈ کے داہگل ناکے تک پہنچ سکے، جہاں پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔...
—فائل فوٹو لاہور میں نیو راوی پل پر کار سوار نے ناکہ توڑ کر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق نیو راوی پُل پر پولیس ناکے پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے ناکہ توڑ کر بھاگنے کی کوشش کی۔کار سوار نے ناکے پر کھڑے پولیس کانسٹیبل صدیق کو بھی ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں نے گھیرا ڈال کر گاڑی کو روکا اور کار ڈرائیور ظفر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ڈولفن کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی پی ٹی آئی رہنماوں کی ملاقات نہیں ہوسکی، متعدد رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج دوستوں کی ملاقات کا دن تھا، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب، شہناز خان، مریم کلثوم، روبینہ شاہین، مشیر وزیراعلی کے پی بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی، محمد احمد چھٹہ، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم بھی اڈیالہ جیل پہنچے تاہم کسی بھی ملاقات نہیں ہوسکی۔مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم، مصدق عباسی،...
راولپنڈی: راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوسکی، متعدد رہنماؤں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج دوستوں کی ملاقات کا دن تھا، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب، شہناز خان، مریم کلثوم، روبینہ شاہین، مشیر وزیراعلیٰ کے پی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی، محمد احمد چھٹہ، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم بھی اڈیالہ جیل پہنچے تاہم کسی بھی ملاقات نہیں ہوسکی۔ مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم، مصدق عباسی، احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ کو داہگل ناکے پر روک لیا گیا، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما...
---فائل فوٹو بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل جانے کے لیے راولپنڈی پولیس نے گور کھپور ناکے پر روک دیا۔ پولیس نے عمران خان کی بہنوں سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ بانئ پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو بھی پولیس نے روک دیا۔ علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین نیازی اور قاسم خان عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جا رہے تھے۔بانئ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقاتوں کا دن ہے۔اڈیالہ جیل انتظامیہ...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی، عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی، رہنما سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چوہدری کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ علیمہ خان کو بھی اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر روک دیا گیا۔سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کیوں ناکے لگائے گئے ہیں، ہماری آج ملاقات طے تھی نام بھی بھیجے گئے ہیں، ناکے لگانا، وکلاء کو ملاقات سے روکنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے بیرون ملک پاکستانیو ں کی ملاقات کی نہ تصدیق کرتا ہوں نہ تردید، رانا ثناء رانا...