—فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن ان کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمٰی خان اڈیالہ جیل راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئیں۔

تینوں بہنوں کو پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک دیا۔

بشریٰ بی بی کے اہل خانہ بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ 

بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران میں مہر النساء اور مبشرہ شیخ شامل ہیں۔

اس موقع پر علیمہ خان نے اپنی بہنوں اور کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ جیل جانے کی کوشش کی۔ 

پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو فیکٹری ناکے پر روک دیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے نعرے لگائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

اکانومسٹ کی خبردرست، بشریٰ بی بی جنرل فیض کیلئے کام کرتی تھیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اکانومسٹ کی خبردرست، بشریٰ بی بی جنرل فیض کیلئے کام کرتی تھیں،بشریٰ بی بی کی دی گئی معلومات چند روز میں درست ثابت ہو جاتی تھیں،بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر جنرل فیض اور جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ جنرل عاصم منیر کی رپورٹ پر بانی پی ٹی آئی نے ناراض ہو کر انہیں ہٹا دیا، پاکستان کے ساتھ سنگین مذاق کیاگیا، طاقت کیلئے ایک خاتون کو لانچ کیاگیا،چار پانچ سال کی لوٹ مار ایک منصوبے کے تحت کی گئی،نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ میں پلان کے تحت فیصلے ہوئے،لوٹ مار کے پیسے سے بانی پی ٹی آئی کو حصہ ملتا تھا باقی پیسا باہر گیا۔ان کاکہناتھا کہ پنجاب جیسے صوبے کے ساتھ سنگین مذاق ہوا، آکسفورڈ سے پڑھ کر ھی یہ سب کرنا افسوسناک ہے۔

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، فضائی حدود میں داخلے پر پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی جانب سے پرتپاک استقبال ،سلامی دی

وزیر دفاع نے کہاکہ عدلیہ کے تبادلوں پر نیا قانون دنیا کے مطابق ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس کے خواب دیکھے ہوئے تھے وہ نہ بن سکے،عدلیہ آزاد ہونی چاہئے مگر ثاقب نثار اور اعجاز الاحسن والے انداز میں نہیں،جنرل فیض عدالتوں اور بانی پی ٹی آئی دونوں کو کنٹرول کررہے تھے،ان کاکہناتھا کہ ملک کی کمانڈ جادو ٹونے کے حوالے کردی گئی تھی،بشریٰ بی بی دشمن ملک کے ہاتھ لگ جاتیں تو سنگین خطرات پیدا ہوسکتے تھے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عمران کی بہنوں کا آڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، متعددکارکن زیر حراست
  • عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا‘ کئی کارکنان گرفتار
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، متعدد افراد زیر حراست
  • عمران خان کی بہنوں کا آڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں
  • عمران خان کی بہنوں کا دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں
  • اکانومسٹ کی خبردرست، بشریٰ بی بی جنرل فیض کیلئے کام کرتی تھیں، خواجہ آصف
  • بشریٰ بی بی فیض حمید کیلئے کام کرتی تھیں: خواجہ آصف
  • بشریٰ بی بی فیض حمید کیلئے کام کرتی تھیں، خواجہ آصف
  • بشریٰ بی بی جنرل فیض حمید کیلئے کام کرتی تھیں: خواجہ آصف