لاہور:پاکستان کے مشہور اداکار سید جبران نے شوٹنگ کے دوران اصل میں پھانسی پر لٹکنے سے بچ جانے کا انکشاف کیا ہے۔
اداکار سید جبران حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئے جس دوران اداکار نے اپنی ذاتی زندگی سمیت کیرئیر سے متعلق مختلف موضوعات پر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں سید جبران نے اعتراف کیاکہ’ ایک مرتبہ پھانسی کے سین میں سچ میں پھانسی پر لٹکنے سے بال بال بچا‘۔
سید جبران کے مطابق ’ہماری شوٹنگ کا سین اڈیالہ جیل میں تھا جس کیلئے مجھے پھانسی کا پھندا پہنا کر تخت پر لے جاکر کھڑا کیا گیا تھا ، اس منظر میں لیور کھینچنے تک کا سین ریکارڈ کیا جانا تھا لیکن شوٹنگ کے دوران نیچے موجود تختے کو زنجیروں سے باندھا گیا تھا تاکہ وہ کھل نہ سکے ۔
اداکار نے بتایا کہ ’ اس منظر میں میرے چہرے پر سیاہ نقاب تھا، لیور کھینچا گیا لیکن کسی وجہ سے وہ نہیں چل سکا اور رک گیا جس کے بعد ڈائریکٹر نے لیور کھینچنے کا سین دوبارہ ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن مجھے تختے سے نیچے اتاردیا، میرے نیچے اترتے ہی لیور دوبارہ کھینچا گیا اور تختہ اچانک کھل گیا‘۔
سید جبران نے بتایا کہ ’ اگر میں اس وقت 5 سے 6 سیکنڈ ز بھی وہی موجود رہتا تو میری جان جاسکتی تھی، یہ لمحہ میری زندگی اور موت کا فاصلہ تھا، واقعے کے بعد مجھ سمیت ڈائریکٹر بھی سکتے میں آگئے اور مجھے فوری طور پر صدقہ دینے کا مشورہ دیا گیا‘۔
دوران شو سید جبران نے شوبز میں آنے کی وجہ 100 روپے میں لگائی گئی شرط کو قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’ میں ایم بی بی ایس کے تھرڈ ائیر میں تھا ، جب ایک دوست نے ماڈل زارا شیخ کا بل بورڈ دیکھ کر مجھے سے 100 روپے کی شرط لگائی کہ اگر میں ٹی وی پر آگیا تو یہ شرط جیت جاؤں گا، میں نے اس دوست سے شرط جیتنے کیلئے پہلی مرتبہ ٹی وی میں کام کیا اور پھر ایک اداکار بن گیا‘۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مجھے کہا گیا وزن کم کرو، سرجری کراؤ: فائزہ حسن

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ فائزہ حسن نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں، ذاتی مشکلات اور شوبز میں درپیش بدنما رویوں (Body Shaming) پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

ایک نجی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے فائزہ حسن نے بتایا کہ میں نے شوبز میں آغاز چھوٹے چھوٹے کرداروں سے کیا، جس میں رحیم شاہ کے مشہور گانے کبھی پائل باجے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے کیریئر کے دوران بار بار ریجیکشن کا سامنا رہا، ایسا وقت بھی آیا جب مجھے کہا گیا کہ اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کرواؤ حالانکہ میں بہت دُبلی تھی، پھر بھی لوگ کہتے تھے وزن کم کرو، آج جب اپنے پرانے ڈرامے دیکھتی ہوں تو لگتا ہے میں تو بالکل فٹ تھی۔

شوبز میں حُسن کے معیار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مثال دی کہ یہ بالکل مارکیٹنگ جیسا ہے، جیسے آپ مارکیٹ سے صابن خریدتے ہیں جس کی پیکنگ بہت اچھی لگتی ہے، لیکن اگر استعمال کے بعد وہ اچھا نہ لگے تو آپ دوبارہ نہیں خریدتے، اداکاری بھی ایسی ہے، خوبصورتی شاید ایک بار کام دلا دے، مگر بار بار موقع صرف اچھی پرفارمنس ہی دلاتی ہے۔

فائزہ حسن نے مزید بتایا کہ میں بہت کم ڈراموں میں کام کرتی ہوں، میں زیادہ پراجیکٹس اس لیے نہیں کرتی کیونکہ اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ سخت گرمی میں اتنی محنت کروں اور ڈرامہ کامیاب بھی نہ ہو، میں صرف وہ کردار قبول کرتی ہوں جو میرے دل کو چھو جائیں۔

گفتگو کے دوران انہوں نے یکطرفہ محبت کا ذکر بھی کیا اور مسکراتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہاں، یکطرفہ محبت ہوتی ہے، میرے ساتھ کئی بار ہوا، پہلی بار جب میں 17 یا 18 سال کی تھی تو اپنے کالج کے ایک لڑکے کو پسند کیا، لیکن پھر مجھے لگا کہ میں ہر تین چار ماہ بعد کسی نہ کسی کو پسند کرنے لگتی تھی، اب تو گنتی بھی یاد نہیں۔

واضح رہے کہ فائزہ حسن پاکستان کی ورسٹائل اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، جنہوں نے اپنے منفرد انداز اور جاندار کرداروں سے ڈرامہ انڈسٹری میں نمایاں مقام بنایا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے اسرائیل سے روابط کے الزام میں 6 مبینہ دہشت گردوں کو پھانسی دے دی
  • ایران؛ سیکیورٹی فورسز پر حملے پر 6 اور سُنّی عالم کے قتل پر 1 ملزم کو پھانسی دیدی گئی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت مؤخر
  • مجھے کہا گیا وزن کم کرو، سرجری کراؤ: فائزہ حسن
  • ایشوریا اور ابھیشیک بچن کا گوگل اور یوٹیوب کو 4 کروڑ کا قانونی نوٹس
  •  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی  کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی  سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی
  • فرانسیسی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں قیدی سے ملاقات
  • مانسہرہ پولیس نے ناران میں ہائیکنگ کے دوران راستہ بھٹکنے والی جرمن سیاح خاتون کو بحفاظت ڈھونڈ لیا 
  • کامیڈی کنگ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے
  • سلمان خان کےلیے برنس روڈ سے بریانی اور حلیم لے کر جاتا تھا؛ کاشف خان کا انکشاف