راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان نیب ریفرنسز سے ڈسچارج
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان کو نیب ریفرنسز سے ڈسچارج کر دیا۔
احتساب عدالت دو کے جج علی وڑائچ نے رینٹل پاور منصوبوں کے تحت دائر 3 ریفرنسز پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے رینٹل پاور منصوبوں کے تحت دائر شرقپور، بھکی اور کارکے شپ ریفرنسز پر فیصلہ سنایا۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت پر راجہ پرویز اشرف عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے۔
کارکے شپ ریفرنس سے پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کارکے شپ نیب ریفرنس میں 22 ارب روپے کی کرپشن کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
کارکے کمپنی کی جانب سے پاکستان کے خلاف 200 ارب ہرجانہ کا دعویٰ بھی دائر کیا گیا تھا۔
بھکی پاور پروجیکٹ شیخوپورہ ریفرنس سے سابق چیئرمین واپڈا سمیت 6 ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کیا گیا ہے، بھکی پاور پروجیکٹ 96 ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ تھا۔
شرقپور پاور ریفرنس میں بھی احتساب عدالت نے ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت ملزمان کو سے ڈسچارج
پڑھیں:
کراچی: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
فائل فووٹو۔جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں خاتون کے قتل کے کیس میں پولیس نے خاتون کے شوہر کو ساتھی سمیت عدالت میں پیش کر دیا۔
عدالت نے ملزمان کو 20 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ گرفتار ملزم نے اپنی بیوی کو چھری کے وار سے قتل کیا۔ ملزم کے دیگر دو ساتھی فرار ہیں، انھیں گرفتار کرنا ہے، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرنا ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
پولیس کے مطابق ملزماں کیخلاف 16 ستمبر کو مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔