Jang News:
2025-07-29@14:51:34 GMT

راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان نیب ریفرنسز سے ڈسچارج

اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT

راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان نیب ریفرنسز سے ڈسچارج

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف—فائل فوٹو

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان کو نیب ریفرنسز سے ڈسچارج کر دیا۔

احتساب عدالت دو کے جج علی وڑائچ نے رینٹل پاور منصوبوں کے تحت دائر 3 ریفرنسز پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے رینٹل پاور منصوبوں کے تحت دائر شرقپور، بھکی اور کارکے شپ ریفرنسز پر فیصلہ سنایا۔

رینٹل پاور کیس، راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے

احتساب عدالت اسلام آباد میں رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت پر راجہ پرویز اشرف عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

کارکے شپ ریفرنس سے پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔

کارکے شپ نیب ریفرنس میں 22 ارب روپے کی کرپشن کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

کارکے کمپنی کی جانب سے پاکستان کے خلاف 200 ارب ہرجانہ کا دعویٰ بھی دائر کیا گیا تھا۔

بھکی پاور پروجیکٹ شیخوپورہ ریفرنس سے سابق چیئرمین واپڈا سمیت 6 ملزمان کا کیس سے ڈسچارج کیا گیا ہے، بھکی پاور پروجیکٹ 96 ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ تھا۔

شرقپور پاور ریفرنس میں بھی احتساب عدالت نے ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت سے ڈسچارج

پڑھیں:

میرپورخاص، زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون بیان سے مکر گئی

میرپورخاص میں زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت میں اپنے پہلے بیان سے مکر گئی۔ 

دو ہفتے قبل خاتون نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ دو ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے جس کی بنیاد پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا،جبکہ دوسرے کی تلاش جاری تھی۔ 

خاتون نے عدالت میں ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا، عدالت نے گرفتار ایک ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون پر تشدد اور زیادتی کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ 

پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے جس میں مزید کچھ روز لگ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
  • میرپورخاص، زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون بیان سے مکر گئی
  • پرویز الٰہی کیخلاف کرپشن اور کک بیکس ریفرنس کی سماعت 16ستمبر تک ملتوی
  • پی ٹی آئی کے احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • اسمگلنگ کیخلاف آپریشن میں کروڑوں  کی منشیات برآمد، خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد کی عدالت سے بڑاریلیف مل گیا
  • وادی تیراہ میں امن مارچ پر فائرنگ میں بچوں سمیت 7 بے گناہ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جنید اکبر
  • سینئر اداکار عاصم بخاری صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج