کوئٹہ: ماہر امراضِ چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کے نام بڑا اعزاز
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
ڈاکٹر محمد سعید خان — فائل فوٹو
ماہر امراضِ چشم ڈاکٹر محمد سعید خان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
ڈاکٹر محمد سعید کو ایشیا پیسیفیک اکیڈمی کی جانب سے پریوینشن آف بلائنڈنیس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
ڈاکٹر محمد سعید کو ایوارڈ ریجن میں نابینا پن کی روک تھام کےلیے خدمات پر دیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونی.
ڈاکٹر محمد سعید ایشیا پیسیفیک اکیڈمی آف آپتھلمالوجی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد سعید خان ایشیا پیسیفیک ریجن کے 20 بہترین ماہرین امراضِ چشم میں شامل ہوگئے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر محمد سعید خان
پڑھیں:
ٹی 20 ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ٹی 20 ایشیا کپ کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹاس جیت کر سلمان علی آغا الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، فخر زمان، سلمان آغا، خوشدل شاہ، حسن نواز، محمد نواز، شاہین آفریدی، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی ٹیم میں علیشان شرافو، محمد وسیم، آصف خان، محمد ذوہب ، ہرشت کوشک، راہول چوپڑا، دھروو پراشار، حیدر علی، محمد روہد خان، سیمرنجیت سنگھ،اور جنید صدیق شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے عمان کے خلاف پہلے میچ میں 93 رنز سے کامیابی حاصل کی اور بھارت کے خلاف دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔