24 سے 36 گھنٹے اہم، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، پاکستان بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتاہے، بھارت کے اقدامات خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے بارے اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہیں۔ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستند اطلاعات ہیں بھارت پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کاارادہ رکھتا ہے، بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی پر یقینی اور فیصلہ کن کارروائی ہوگی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، پاکستان بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتاہے، بھارت کے اقدامات خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کو شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے، جنگ سے ہونے والے نقصانات کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہو گی، بھارت کی کسی قسم کی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر پاکستان پر حملے کی کوشش کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات نے کہا کہ
پڑھیں:
’’لوک سبھا‘‘ کارروائی نظر میں مناسب وقت پر ردعمل دیں گے: دفتر خارجہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی لوک سبھا کی کارروائی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، مناسب وقت پر پاکستان اپنا ردعمل دے گا۔ یاد رہے کہ لوک سبھا میں وزیر داخلہ امیت شا کے خطاب پر بھارتی اپوزیشن نے شدید احتجاج‘ انٹیلی جنس ناکامی کا جواب طلب اور سابق وزیر داخلہ چدم برم کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ امیت شا نے کہا کہ چدم برم نے پاکستان کو کلین چٹ کیوں دی۔ بچا کر کیا ملے گا۔ دوسری طرف بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھی حکومت اور وزیر دفاع پر کڑی تنقید کی تھی کہ ہمارے جنگی طیارے کیوں گرے۔ جنگ کا نتیجہ سب کو معلوم ہے۔