چین کے’’15 ویں پانچ سالہ منصوبے‘‘میں ملک کی معاشی و سماجی ترقی کی سائنسی طریقے سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی میں 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران معاشی اور سماجی ترقی سے متعلق ایک سمپوزیم سے اہم خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” کا آخری سال ہے، اور ہمیں منصوبے کے اہداف اور فرائض پر عمل درآمد کو تیز تر کرتے ہوئےملک کے “15 ویں پانچ سالہ منصوبے” کی مدت کےلئے معاشی اور سماجی ترقی کی سائنسی طریقے سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔بد ھ کے روز چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے سمپوزیم میں شرکت کی۔ سمپوزیم میں چین کے اندرونی منگولیا خوداختیار علاقے، شنگھائی ، صوبہ زے چیانگ، صوبہ حو بے، صوبہ گوانگ ڈونگ، صوبہ سیچھوان اور صوبہ گان سو کے سی پی سی کمیٹی کے سیکریٹریز نےاس حوالے سے اپنی اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ “15 ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی مدت کے دوران معاشی اور سماجی ترقی کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے ہمیں ملک پر بین الاقوامی صورتحال میں تبدیلیوں کے اثرات کا قبل از وقت خیال رکھتے ہوئے ثابت قدمی کےساتھ اپنے کام احسن انداز میں انجام دینا ہوگا۔ ہم اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو غیرمتزلزل طور پر بڑھا تے ہوئے روزگار، کاروباری اداروں، مارکیٹوں اور توقعات کو مستحکم بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائیں گے اور معاشی بنیادوں کو مؤثر طریقے سے مستحکم بناتے ہوئے نیا ترقیاتی ڈھانچہ تشکیل دینے کے سلسلے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو جامع طور پر فروغ دیں گے۔ شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ “15 ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی مدت کے دوران مقامی حالات کے مطابق نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کو زیادہ نمایاں اسٹریٹجک مقام میں رکھنا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی طرز کی جدیدکاری سوشلسٹ جدیدیت ہے جس میں تمام لوگ مشترکہ خوشحال ہوتے ہیں ، اور ترقی کے دوران مشترکہ خوشحالی کو مستقل طور پر فروغ دیا جانا چاہئے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویں پانچ سالہ کے دوران چین کے
پڑھیں:
پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن، بلیو اکانومی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی: وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے اور بلیو اکانومی ملکی معیشت کےلیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو 2025 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا معاشی استحکام کے لیے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کئے گئے، تین گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ میری ٹائم کانفرنس کا مقصد یہ بھی ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں پر راغب کیا جائے، بیلو اکنامی پاکستان کی معشیت میں معاون ثابت ہو سکتی ہے، آنے والے وقتوں میں بلیو اکنامی کے ذریعے معاشی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں، میں یقین دلاتا ہو کہ بلیو اکنامی کے حوالے پالیسی مسائل حل کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا پاکستان میں حالہ سیلاب سے وقتی طور پر معیشت کمزور ہوئی تھی، دنیا کے بہترین معاشی ادارے پاکستان کی بڑھتی معشیتکی تعریف کر رہے ہیں۔