چینی صدر کا شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کی صنعت کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
چینی صدر کا شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کی صنعت کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
شنگھائی (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کے ایک انکیوبیٹر کا دورہ کیا اور شہر سے کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی ترقی اور نظم ونسق میں قائدانہ کردار ادا کرے۔
منگل کو ہونے والا یہ معائنہ دورہ چین کی قیادت کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے مطالعے کے لئے مختص اجلاس کے 4 دن بعد ہوا ہے جس میں شی نے اس اسٹریٹجک شعبے میں آگے بڑھنے پر زور دیا تھا
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ٹیکنالوجی تیزی سے
ترقی کر رہی ہے اور ایک دھماکہ خیز ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
یہ بات انہوں نے شنگھائی فاؤنڈیشن ماڈل انوویشن سینٹر کے دورے کے دوران کہی، جو ایک بڑے ماڈل پر مبنی انکیوبیٹر ہے اور جہاں 100 سے زائد ادارے کام کر رہے ہیں۔
گزشتہ جمعہ کو گروپ مطالعہ اجلاس میں شی نے کہا تھا کہ مصنوعی ذہانت ایک اسٹریٹجک ٹیکنالوجی کی حیثیت سے سائنس و ٹیکنالوجی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے نئے دور کی قیادت کر رہی ہے جس نے لوگوں کے کام کے انداز اور طرز زندگی کو یکسر بدل دیا ہے۔
شی نے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی مصنوعی ذہانت کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے اور حالیہ برسوں میں اعلیٰ سطح کے ڈیزائن کو بہتر بنا کر عملدرآمد کی کوششوں کو مضبوط کیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ میں لاء کلرک شپ کا سنہری موقع، درخواستیں طلب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1600 پوائنٹس سے زائد کمی آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس 9مئی کو طلب، پاکستان ایجنڈے میں شامل امریکی حکومت کو اعتماد کے عالمی بحران کا سامنا ہے، چینی میڈیا چینی صدر کا برکس ممالک کے نیو ڈیولپمنٹ بینک کا دورہ ٹیرف اور تجارتی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا، چینی وزارت خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت کی کا دورہ
پڑھیں:
ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
فائل فوٹوادارہ شماریات کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔