Express News:
2025-07-06@10:32:56 GMT
لاہور: نماز کیلئے مسجد آنے والے 11 سالہ لڑکے سے قاری کی بد فعلی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
لاہور:
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں مسجد کے قاری نے نماز پڑھنے کیلئے آنے والے 11 سالہ بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایف آئی آر کے مطابق بچے کی والدہ نے اپنے 11 سالہ بیٹے (م) سے مسجد جانے کا کہا تو وہ ڈر اور خوف کی وجہ سے مسجد نہیں جارہا تھا۔
استفسار پر بچے نے بتایا کہ مسجد کے قاری امان اللہ ولد امیر محمد نے اسے دو سے تین بار ظہر کی نماز کے بعد بد فعلی کا نشانہ بنایا ہے
پولیس نے متاثرہ بچے کی والد محمد جمشید کی مدعیت میں نامزد ملزم قاری امان اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2025ء) سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا، موسمیاتی تبدیلیوں کے تشویش ناک اثرات، چلاس میں ہفتے کے روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کا گرم ترین علاقہ گلگت بلتستان کا علاقہ چلاس رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چلاس میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ ہفتے کے روز ملک کے کسی دوسرے علاقے میں اتنا زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل ہو گیا جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث لاہور سمیت متعدد اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن بھر شدید حبس اور خشک موسم برقرار رہنے کے بعد رات گئے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 30 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ مون سون کا بارش برسانے والا سسٹم آج دوبارہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں تیز ہواؤں اور مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔اٴْدھر لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی سست روی پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترقیاتی کام جلد مکمل نہ ہوئے تو مون سون کی بارشوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔علاوہ ازیں پی ڈی ایم اے نے یوم عاشور کے موقع پر ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق 10 محرم الحرام کو لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، سرگودھا اور فیصل آباد سمیت کئی اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ماہرین نے مون سون کا موجودہ سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بارشوں کی ممکنہ صورت حال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کو مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے، جب کہ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کو تمام ضروری آلات کے ساتھ تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔