جنوبی وزیرستان، امن کمیٹی دفتر پر دھماکے کے 3 زخمی دم توڑ گئے، اموات 12 ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال وانا میں دھماکے میں زخمی ہونے والے 18 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں امن کمیٹی کےدفتر کےقریب بم دھماکے کے 3 زخمی دم توڑگئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب 3 روز قبل ہونے والے بم دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال وانا میں دھماکے میں زخمی ہونے والے 18 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔ واضح رہے 3 روز قبل ہونے والے دھماکے میں امن کمیٹی کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دھماکے میں امن کمیٹی ہونے والے وانا میں
پڑھیں:
ہرنائی، کوئلہ کان میں دھماکے سے 6 مزدور جھلس کر زخمی
ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدوروں کے کام کے دوران گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا۔ چھ زخمی مزدوروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے طالب کول مائن ایریا میں واقع کوئلہ کان میں زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چھ مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی وجہ کان میں گیس بھر جانا بتایا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور زیر زمین کام کر رہے تھے کہ اچانک گیس کے اخراج سے دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کان میں موجود مزدور واجد، شیر افضل، امیر محمد، اشرف علی، اور آغا محمد سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی کان کنوں کو فوری طور پر ہرنائی سے کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔