ویب ڈیسک : سندھ میں پیپلز پنک اور نارمل ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا گیا، یہ عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلابی کی جانب اہم قدم ہے۔ 

سندھ حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ 

سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں نئی سروس شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کا مقصد خواتین کو بااختیار، سفر کو محفوظ بنانا، اور صوبے بھر میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔

بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس منصوبے کو "سندھ کے لیے تاریخی سنگِ میل" قرار دیا، انہوں نے لکھا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے اور تمام طبقات کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لئے عزم  ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نارمل ٹیکسی سروس پیپلز پنک

پڑھیں:

ملک کی خاطر پیپلز پارٹی ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہے: گورنر پنجاب

لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک، فعال اور مضبوط بنانا ہے۔ پیپلز پارٹی ہر سوچ اور ہر طبقے کو ساتھ لے چلتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔ ملک میں جمہوریت کا چلنا صدر آصف علی زرداری کی بدولت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل میر کی قیادت میں لاہور کے سماجی خدمت کرنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، ایم پی اے مخدوم عثمان اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی پارٹی ہے۔ آنے والے وقت میں پاکستان کی غیور قوم تیر پر ٹھپہ لگا کر بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائے گی۔ ملک کی خاطر پیپلزپارٹی ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کی خاطر پیپلز پارٹی ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہے: گورنر پنجاب
  • ذوالفقار جونیئر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں تو شکست کے لیے بھی تیار رہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • گرین لائن کی وفاقی سے سندھ حکومت کو منتقلی کے بعد یومیہ رائیڈر شپ میں نمایاں اضافہ
  • جرمن قونصلیٹ کی پاکستانیوں کیلئے ویزا سروس بند
  • پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے دوران سروس پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی
  • پبلک ٹرانسپورٹ کیا سب کا حق نہیں؟
  • نئے ایس اوپیز ؛ گاڑی مالکان کے لئے بڑی خبر
  • اسلام آباد میٹرو بس حادثہ ڈرائیور کی غفلت یا بدقسمتی؟ سکیورٹی گارڈ جان کی بازی ہار گیا
  • ڈکیتی کی وارداتیں نہ رکیں تو اپنا نظام لائیں گے ،ایم کیو ایم
  • سندھ حکومت نے ڈکیتی کی وارداتوں پر کنٹرول نہ کیا تو کراچی میں اپنا نظام لائیں گے، رہنما ایم کیو ایم