اسحاق ڈار کا ہسپانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، حالیہ علاقائی پیش رفت سے آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسپین کے وزیر خارجہ و یورپی یونین و تعاون کے وزیر ہوزے مینویل البریز سے رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے انہیں حالیہ علاقائی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بھارتی پروپیگنڈا اور پاکستان کے خلاف غیر قانونی یکطرفہ اقدامات، اور سندھ طاس معاہدے کو التواء میں رکھنا بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے, اسحاق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے آزاد اور شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی تیاری سے بھی آگاہ کیا۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہسپانوی وزیر خارجہ نے معاملے کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی خواہش کو سراہا, انہوں نے شفاف تحقیقات کے لیے اس کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔ دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی دونوں فورمز پر تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم عرب-اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دوحہ پہنچ گئے
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر ثقافت شیخ عبد الرحمٰن بن حمد بن جاسم بن حمد الثانی نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا، وزیر اعظم محمد شہباز شریف دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔یہ سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطح کے وفد میں شامل ہیں۔سربراہی اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔پاکستان، قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قطر اور دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور علاقائی اتحاد کے لیے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 11 ستمبر 2025 کو دوحہ کا دورہ کیا تھا، اور قطر کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے اس کے عزم کا اظہار کرنے کے لیے قطری قیادت سے ملاقات کی تھی۔15 ستمبر کو دوحہ میں منعقد ہونے والے ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان اور دیگر مسلمان ممالک کے سربراہان کی شرکت امت مسلمہ میں مضبوط اتحاد اور علاقائی امن قائم کرنے کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔