عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پہلگام حملے پر بھارت سے صرف جذباتی اور غیرمنطقی ردعمل سامنے آرہا ہے، عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی بھارت نے بغیر کسی تفتیش پاکستان پر الزام لگا دیا۔
بی بی سی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کا نہایت تحمل سے جواب دیا، پہلگام حملے پر بھارت کا جذباتی اور غیرمنطقی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے اس بار بھی بغیر تحقیقات پاکستان پر الزام عائد کر دیا، پاکستان کنٹرول لائن پر صرف بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دیتا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلگام حملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائے تاکہ حقائق سامنے آئیں اور خطے میں امن قائم ہو سکے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہے کہ پاکستان عالمی برادری بلاول بھٹو
پڑھیں:
وزیر اعظم پہلگام واقعہ کی انکوائری کی پیشکش کر چکے، ماضی میں بھی ایسے الزامات لگائے گئے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف بھارت کو پہلگام واقعہ کی غیر جانب دارانہ انکوائری کی پیشکش کر چکے جب کہ ماضی میں بھی ایسے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یہ بیان برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران دیا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر خارجہ نہیں تھا تو پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے وزیر خارجہ کے دور میں پاکستان گرے لسٹ سے نکلا، اس کا مطلب ہے عالمی برادری نے یہ موقف تسلیم کیا کہ پاکستان کا ایسی تنظیموں سے کوئی تعلق نہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بھارت کو پہلگام واقعہ کی غیر جانب دارانہ انکوائری کی پیشکش کر چکے جب کہ ماضی میں بھی ایسے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ سندھ طاس معاہدے کا خاتمہ اقدام جنگ سمجھا جائے گا۔