دروزی برادری کے دفاع کے نام پر اسرائیلی ڈرون حملہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
صہیونی حکومت نے شام میں ایک عمارت پر اپنے ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے، جس میں ان کے بقول ایسے مسلح افراد موجود تھے جو دروزی برادری کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی حکومت نے شام میں ایک عمارت پر اپنے ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے، جس میں ان کے بقول ایسے مسلح افراد موجود تھے جو دروزی برادری کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر جنگ یوآو گالانت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک وارننگ آپریشن کیا ہے اور اُن افراد پر حملہ کیا ہے جو دمشق کے نواحی علاقے صحنایا میں دروزی برادری پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔ اس بیان میں نیتن یاہو اور گالانت نے کہا کہ ہم نے شامی حکومت کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ دروزیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو روکے۔
اس کے ساتھ ہی اسرائیلی ریڈیو و ٹی وی نے اعلان کیا کہ شام میں یہ حملہ ایک ڈرون کے ذریعے کیا گیا جس نے ایک ایسی عمارت پر میزائل داغا جہاں مسلح افراد موجود تھے جو دروزیوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ ایک انتباہی پیغام کے طور پر کیا گیا اور اس میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی فوج، انٹیلیجنس یونٹس اور شمالی کمانڈ شام کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بعض ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ شامی حکومت سے منسلک فورسز نے دمشق کے نواحی علاقے صحنایا کے اطراف میں اکٹھا ہونا شروع کر دیا ہے تاکہ دروزی گروہوں کے ساتھ دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں کے لیے تیار ہو سکیں۔ دریں اثناء العربیہ ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے نواحی علاقے اشرفیہ صحنایا میں رہائشی محلوں کے درمیان شدید مسلح جھڑپیں اور فائرنگ کا تبادلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کر رہے تھے اطلاع دی
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔