بھارتی ہندو خاتون نے مودی کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا؛ ویڈیو سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
بھارتی ہندو خاتون نے انتہاپسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنڈا بے نقاب کردیا۔
ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے اندر ہی سے سچ سے پردہ اٹھتا جا رہا ہے۔ بھارتی شہری خود مودی کی مکروہ پالیسیوں اور مکاریوں پر کھل کر لب کشائی کررہے ہیں۔
بھارتی خاتون شہری نے بھی اسی حوالے سے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ میں کشمیر جا چکی ہوں، وہاں کے مسلمان بہت اچھے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان سیاحوں کو مہمان سمجھتے ہیں جب کہ مودی بہت بڑا جھوٹا ہے۔
خاتون نے کہا کہ مودی کے پاس بھارتی عوام کی بہتری اور خواتین کے تحفظ کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں۔ مودی کے پاس صرف ہندو اور مسلم کو لڑوانے کا ایجنڈا ہے۔ مودی کی ناکامی کی وجہ سے چین نے بھارتی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی جھوٹا ہے،مودی کیسے پاکستان کا پانی بند کرسکتا ہے۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کے جھوٹے بیانیے کے باعث اب اس کی اپنی قوم کے لوگ اس پر اعتبار نہیں کر رہے۔ مودی پاکستان کا پانی بن
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ مودی
پڑھیں:
بی سی سی آئی کا ورلڈ کپ فاتح ویمنز ٹیم سے شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا
کراچی:بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ورلڈ کپ فاتح خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ نے ورلڈ کپ جیتنے والی قومی خواتین ٹیم کے لیے 51 کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا ہے جو 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو دیے گئے 125 کروڑ بھارتی روپے کے مقابلے میں تقریباً 59 فیصد کم ہے۔
کرکٹ شائقین اور مبصرین نے بی سی سی آئی کے اس فیصلے کو ’’شرمناک صنفی امتیاز‘‘ قرار دیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ جس ملک میں خواتین نے پہلی بار عالمی سطح پر کرکٹ کا سب سے بڑا اعزاز جیتا وہاں انہیں مردوں کے مقابلے میں آدھا انعام دینا واضح ناانصافی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی بورڈ کے خلاف سخت ردعمل سامنے آیا ہے جہاں صارفین کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے خواتین کرکٹ کی تاریخی فتح کی اہمیت گھٹا دی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ اس تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ بی سی سی آئی خواتین کرکٹ کو اب بھی ثانوی حیثیت دیتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے بعض حلقوں نے اسے ’’ڈبل اسٹینڈرڈ‘‘ اور ’’خواتین کے ساتھ کھلی ناانصافی‘‘ قرار دیا ہے۔
بھارتی ویمنز ٹیم نے گزشتہ روز ممبئی میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔