معیار کو کامیابی کا زینہ بنانے والی سپر اسٹار یمنیٰ زیدی کی کہانی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی سپر اسٹار کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ 2012 میں ’تھکن‘ سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی یمنیٰ زیدی نے نہ صرف اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ اپنے منفرد انتخاب سے خود کو الگ مقام پر فائز کیا۔ ان کی مقبولیت صرف پاکستان تک محدود نہیں رہی، بلکہ دنیا بھر میں ان کے مداح موجود ہیں۔
یمنیٰ زیدی نے ابتدا ہی سے ایسے کردار منتخب کیے جو پیچیدہ، باوزن اور حقیقی زندگی سے قریب تر تھے۔ ’اُلّو برائے فروخت نہیں‘ جیسے مشکل موضوع پر مبنی ڈرامے سے لے کر ’پیار کے صدقے‘ میں معصوم مہ جبین اور ’دلِ نا امید تو نہیں‘ میں تلخ حقیقتوں سے جُڑی اللہ رکھی تک، انہوں نے ہر کردار میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں: کترینہ کیف ہندی کا ایک لفظ بھی نہیں جانتی تھیں، اکشے کمار کا انکشاف
2017 سے 2019 کا دور ان کے لیے کمرشل کامیابیوں کا آغاز ثابت ہوا، خاص طور پر ’یہ رہا دل‘ اور ’عشق زہِ نصیب‘ میں ان کی کارکردگی کو بے حد سراہا گیا۔ بعد ازاں ’تیرے بن‘ جیسا بلاک بسٹر ان کے کریئر کا ایک نیا سنگ میل ثابت ہوا، لیکن اس کے بعد بھی انہوں نے آسان کمرشل راستہ نہیں اپنایا بلکہ ’قرضِ جاں‘ اور ’جینٹل مین‘ جیسے مواد پر مبنی منصوبوں کو ترجیح دی۔
یمنیٰ زیدی کی کامیابی کا راز صرف ان کے اداکاری کے ہنر میں نہیں بلکہ ان کی عاجزی، پیشہ ورانہ رویے، اور باصلاحیت نوواردوں کی حوصلہ افزائی میں بھی پوشیدہ ہے۔ ’قرضِ جاں‘ میں نامیر خان اور فجر شیخ کے ساتھ کام کرنا ہو یا ’بختاور‘ میں زاویار نعمان اعجاز کو سہارا دینا، انہوں نے ہمیشہ نئے فنکاروں کے ساتھ کھلے دل سے کام کیا۔
مزید پڑھیں: ’کترینہ کیف نے مجھے انتہائی رومانٹک بنادیا ہے‘ وکی کوشل
یمنیٰ زیدی کے ساتھی اداکار بھی ان کے کام کی تعریف کرتے ہیں۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ یمنیٰ زیدی کا کام پر فوکس قابلِ ستائش ہے اور وہ ظاہری چیزوں سے زیادہ کردار پر توجہ دیتی ہیں۔ نامور اداکار نعمان اعجاز نے تو یہاں تک کہا کہ یمنیٰ زیدی کی اداکاری نے انہیں الجھن میں ڈال دیا، جو ان کے بقول کسی اور فنکار نے نہیں کیا۔
یمنیٰ زیدی سوشل میڈیا پر بھی بے حد مقبول ہیں، تاہم انہوں نے کبھی محض شہرت کے لیے سستے ہتھکنڈے نہیں اپنائے۔ وہ پاکستان کی نمائندگی عالمی سطح پر خوبصورتی سے کر چکی ہیں اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتی ہیں۔ ماہرہ خان، تزئین حسین، اور دیگر فنکاروں نے بھی ان کی پیشہ ورانہ اخلاقیات اور فن سے لگن کو سراہا ہے۔
یمنیٰ زیدی آج کی نوجوان نسل کے لیے مثال بن چکی ہیں کہ شہرت حاصل کرنے کے لیے صرف ظاہری چمک دمک کافی نہیں، بلکہ مسلسل محنت، درست انتخاب اور انکساری ہی اصل کامیابی کی کنجی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Yumna Zaidi تیرے بن یمنٰی زیدی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تیرے بن انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔