آج ہمیں معاشرے میں اخوت، رواداری اور خدمت کے جذبے کو فروغ دینا ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) یہ دنیا فانی ہے، اور ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ آج ہم اپنے پیاروں کے لیے دعائے مغفرت کے لیے جمع ہیں، لیکن یہ لمحہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ زندگی کی اصل حقیقت کیا ہے۔ میرے بھائی ملک سجاد حیدر اعوان ایک بااخلاق، عوام دوست اور خدمتِ خلق سے سرشار نوجوان تھا، جنہوں نے ہمیشہ خلق خدا کی بے لوث خدمت کو اپنا نصب العین بنایا۔
ایک دلخراش حادثہ میں ان کی رحلت میرے لیے ذاتی صدمے سے کم نہیں، لیکن میں ان کی زندگی اور خدمات پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ ہمیں اپنے مرحومین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معاشرے میں اخوت، رواداری اور خدمت کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے مرحوم بھائی ملک سجاد حیدر اعوان اور دیگر مرحومین کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ فاتحہ خوانی کی پُرسوز اور باوقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کی یہ تقریب محض ایک رسمی دعا نہیں بلکہ ایک اجتماعی عزم کی علامت ہے کہ ہم ان اعلیٰ اقدار کو زندہ رکھیں گے جن پر ہمارے مرحومین کاربند رہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے کہا میں تمام معزز شرکاء، علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، اور عوام الناس کی شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر اس دعا میں شرکت کی اور ہمارے دکھ میں شریک ہوئے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔