بغیر چپ والے شناختی کارڈ کے حامل افراد کے لئے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
کلیم اختر:بغیرچپ والاقومی شناختی کارڈرکھنےوالےسمارٹ کارڈوالی خصوصیات سےمستفیدہوسکیں گے،نادرا کی جانب سے بغیر چپ والا کارڈ رکھنے والے شہریوں کو مزید سہولت فراہم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بغیر چپ والےکارڈکی تجدید،ترمیم یاگم ہونےپردوبارہ اسی گیٹیگری میں کارڈ بنوایا جاسکے گا،بغیر چپ والے شناختی کارڈ میں کوائف اردو و انگریزی دونوں زبانوں میں زنگین تصویر کیساتھ بنوایا جاسکے گا،کیو آر کوڈ کے ذریعے پاک آئی ڈی ایپلی کیشن پر ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کیے جاسکیں گے،اعضاعطیہ کیلئے متعلقہ ادارے میں رجسٹرڈ افراد و خصوصی افراد کیلئے مخصوص نشانات کیساتھ کارڈ کا اجراہوگا۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
نارمل کارڈ کی فیس 400 روپے، ارجنٹ ڈلیوری کیلئے فیس 1 ہزار 150 روپے مقرر کر دی گئی۔
ایگزیکٹو کیٹیگری میں اپلائی کرنے پر صرف 2 ہزار 150 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
200 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
ویب ڈیسک: قومی بچت اسکیم کے تحت 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی ملتان میں ہونیوالی 103ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق، 200 روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا نکلا جو بانڈ نمبر 401981 کے حصے میں آیا۔
اسی طرح دوسرے انعام کی رقم 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس رکھی گئی تھی، جس کے پانچ خوش نصیب فاتح قرار پائے۔ ان بانڈ نمبرز میں 043052، 529272، 612161، 825972 اور 896794 شامل ہیں۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
جبکہ سب سے زیادہ تعداد میں انعامات تیسرے درجے کے لیے مختص کیے گئے تھے۔ تیسرے انعام کی مالیت 1250 روپے فی کس ہے.
200 روپے مالیت کے بانڈز خاص طور پر عوام میں بے حد مقبول ہیں کیونکہ یہ کم قیمت ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ تعداد میں فروخت ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ قومی بچت اسکیم کے تحت ہر سال مختلف مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ہوتی ہے، جن میں 100، 200، 750، 1500 اور اس سے بڑی مالیت کے بانڈز شامل ہیں۔ ہر قرعہ اندازی میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں اور اپنی قسمت آزماتے ہیں۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں