بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف نے ہیمر اسٹرائیک مشق کا مشاہدہ کیا۔ یہ مشق دشمن کے قریب حقیقی جنگی حالات کی عکاسی کے لیے ترتیب دی گئی تھی تاکہ جنگی تیاری، میدانِ جنگ میں ہم آہنگی اور جدید ترین ہتھیاروں کے مؤثر استعمال کو جانچا جا سکے۔مشق میں کثیر المقاصد لڑاکا طیاروں، جنگی ہیلی کاپٹروں، طویل فاصلے تک مار کرنے والی آرٹلری، اور جدید فیلڈ انجینیئرنگ تکنیکس کا استعمال کیا گیا۔ تمام یونٹس نے شاندار ہم آہنگی، چُستی اور مؤثر حملہ آور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، جو فوج کی اعلیٰ تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی، سعودی معیشت میں بھاری اضافہ، شرح نمو کیا رہی؟
آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، مہارت اور جنگی جذبے کو سراہا اور انہیں پاکستان آرمی کی عملی مہارت کی مثال قرار دیا۔ اپنے خطاب میں جنرل عاصم منیر نے کہا پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قیمت پر تیار ہیں۔ اگر بھارت نے کوئی فوجی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے بھرپور، فوری اور موثر جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل تیار ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ڈبلیو ایل سی میں بھارت کا سیمی فائنل کھیلنے سے انکار، پی سی بی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو ایل سی) کے سیمی فائنل میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز غیر معمولی اجلاس آج رات 8 بجے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت ہوگا، جس میں بیشتر ارکان آن لائن شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعید اجمل کا شاندار کارنامہ، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں نئی تاریخ رقم
اجلاس میں چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو ایل سی) کے سیمی فائنل کھیلنے سے بھارت کے انکار کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا اور مستقبل کی پالیسی طے کی جائے گی، خاص طور پر ان ممکنہ واقعات کے پیش نظر جہاں سیاسی بنیادوں پر کھیل سے گریز کیا جائے، جیسے ایشیا کپ یا ٹی20 ورلڈ کپ جیسے عالمی مقابلوں میں ایسی صورتحال سے بچا جائے ۔
بھارت نے نہ صرف سیمی فائنل بلکہ 20 جولائی کو ہونے والا گروپ میچ بھی پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ دونوں مواقع پر بھارتی ٹیم نے میدان میں اترنے سے گریز کیا، جس کے باعث پاکستان چیمپیئنز براہ راست فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈز لیگ 2025: انڈیا کی دستبرداری، پاکستان چیمپیئنز فائنل میں پہنچ گئے
اجلاس میں بین الاقوامی کرکٹ معاملات پر بھی بریفنگ دی جائے گی، جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی حالیہ میٹنگز، میزبانی کے حقوق اور آئندہ کے شیڈول پر ہونے والے فیصلے شامل ہوں گے۔ دبئی میں ہونے والی اے سی سی کانفرنس میں ایشیا کپ کے فارمیٹ اور ڈھانچے پر بھی غور کیا گیا، جس کی تفصیلات اجلاس میں زیر بحث آئیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈبلیو ایل سی کے فائنل میں پہنچ چکا ہے اور جمعرات کو برمنگھم میں جنوبی افریقہ چیمپیئنز اور آسٹریلیا چیمپیئنز کے درمیان سیمی فائنل کے فاتح سے ٹکرائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی سی سی انڈیا ایشیا کرکٹ کونسل پاکستان پی سی بی سیمی فائنل لیجنڈز ہنگامی اجلاس ورلڈ چیمپیئن شپ