بھارت کی کسی بھی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام آباد:
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح کا جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں "ایکسرسائز ہیمر اسٹرائیک"میں جنگی تیاریوں، جدید ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
آرمی چیف آف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا بھی دورہ کیا، پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے اعلیٰ درجے کی جنگی مشق "ایکسرسائزہیمراسٹرائیک" کا انعقاد کیا گیا۔
ایکسرسائز کے دوران آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔
بیان کے مطابق مشق کا مقصد میدان جنگ کی حقیقی صورت حال میں پاک فوج کی حربی تیاری، مشترکہ عملی ہم آہنگی اور جدید اسلحہ جاتی نظام کے عملی انضمام کا مظاہرہ تھا۔
مشق میں کثیرالجہتی فضائی طاقت، طویل فاصلے تک مار کرنے والی آرٹلری، جنگی ہیلی کاپٹرز اور جدید انجینئرنگ تکنیکوں کا کامیاب استعمال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تمام ہتھیاروں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے زبردست ہم آہنگی، چابک دستی اور مہارت کے ساتھ مربوط مظاہرہ کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں کے بلند مورال، پیشہ ورانہ صلاحیت اور جنگی جذبے کو سراہا اور اس سے پاک فوج کی آپریشنل برتری کا عملی عکس قرار دیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح کا جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے مگر قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم غیر متزلزل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایکسرسائز "ہیمر اسٹرائیک" پاک فوج کی مسلسل پیشہ ورانہ ترقی، جنگی حکمت عملی میں جدت اور تکنیکی جدیدیت کے سفر کی ایک اہم مثال ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت، فارمیشن کمانڈرز اور مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے معززین نے مشق کا مشاہدہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک فوج کی آرمی چیف
پڑھیں:
اگلے 36 گھنٹے اہم، بھارت کی کسی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: عطا اللہ تارڑ
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے آئندہ 24 سے 36 گھنٹے انتہائی اہم ہیں, مستند اطلاعات کے مطابق بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے خبردار کیا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان یقینی اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے اور بھارت کا خطے میں منصف، مدعی اور جلاد بننے کا کردار مسترد کرتا ہے۔
2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں۔ پاکستان نے شفاف، آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی ہے اور کسی بھی جنگی اقدام کے نتائج کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر حملے کی کوشش بھارت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔