ملک بھر کے صنعتی زونز پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
سٹی42: وفاقی حکومت نے ملک بھر کے صنعتی زونز کو مرحلہ وار طور پر نجی شعبے کے سپرد کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصلے کے تحت صنعتی زونز میں بجلی کی فراہمی، بلنگ اور ریکوری کے تمام معاملات اب پرائیویٹ سیکٹر کے ذمہ ہوں گے۔ اگرچہ صنعتی صارفین کو بجلی کے بل لیسکو (LESCO) جاری کرے گی تاہم ان کی ریکوری پرائیویٹ انڈسٹریل زون انتظامیہ کرے گی۔
پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
مزید بتایا گیا ہے کہ اکنامک زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس میں نئے بجلی کے کنکشن جاری کرنے کا اختیار بھی نجی شعبے کو دے دیا جائے گا۔ پرائیویٹ ایجنٹ کنکشن نصب کرنے کے بعد لیسکو کو مطلع کرے گا تاکہ اسے بلنگ سسٹم میں شامل کیا جا سکے۔
اس نئے نظام کے تحت لیسکو اور دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیاں پرائیویٹ سیکٹر کو بلک سپلائی کی بنیاد پر بجلی فراہم کریں گی، جس کے لیے آپریشنز اینڈ مینٹی ننس (O&M) ایگریمنٹ کا ماڈل متعارف کرایا جائے گا۔
فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت کی بوکھلاہٹ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ پر سائبر حملے
ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے O&M ایگریمنٹ کے لیے نیپرا میں باقاعدہ درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔ نیپرا نے اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے 15 روز میں تجاویز طلب کر لی ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
بھمبھر: بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرانے پر رہائشیوں کے پاک فوج کے حق میں نعرے
پاک فوج نے بھمبھر کے مناور سیکٹر میں ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔ وہاں موجود عوام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھمبھر کے رہائشی کیا کہتے ہیں آئیے جانتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر بھمبھر پاک فوج کواڈ کاپٹر