خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
سٹی 42 : بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق خوفناک حادثہ ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ تربت روڈ پر میسکین کے مقام پر پیش آیا ،گاڑی بلیدہ کوشک کے رہائشیوں کو لے جا رہی تھی، اسی دوران گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔
خوفناک حادثے میں بچہ سمیت 2 خواتین جاں بحق ہوئیں، جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حسن ابدال: جھاری کس نالے میں گاڑی بہہ گئی، 10 میں سے 5 افراد ریسکیو 5 لاپتا
راولپنڈی کی تحصیل حسن ابدال میں جھاری کس نالے میں تیز بہاؤ کے باعث ویگو ڈالا بہہ گیا، جس میں سوار 10 افراد میں سے 5 کو ریسکیو 1122 نے زندہ نکال لیا جبکہ 4 خواتین اور ایک بچہ تاحال لاپتا ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 5 افراد لاپتا
لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں اور غوطہ خور موقع پر موجود ہیں۔ متاثرہ فیملی واہ کینٹ کی رہائشی ہے اور شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی۔ نالے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جھاری کس جھاری کس نالے حسن ابدال راولپنڈی ریسکیو 1122 ویگو ڈالا