خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
چترال، سوات، شانگلہ، دیر، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد، ہری پور، مہمند، باجوڑ، مردان، صوابی، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، اورکزئی میں بارش متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز. خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی چند اضلاع میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ چترال، سوات، شانگلہ، دیر، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد، ہری پور، مہمند، باجوڑ، مردان، صوابی، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، اورکزئی میں بارش متوقع ہے۔ خیبر، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، ٹانک، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 
 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں بالخصوص پشاور اور بنوں ڈویژن میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 23 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ جو بیس گھنٹوں کے دوران کا کول میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میر کنی 5، پتن 2، بالا کوٹ اور چترال میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا امکان ہے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ تشکیل، عمران خان کی ہدایات نظر انداز
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کی تشکیل پر تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی کابینہ کے ارکان کی تعداد 5 سے 8 رکھنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ کابینہ سنگل ڈیجٹ سے زیادہ نہ ہو، تاہم کابینہ کی تعداد 13 رکھی گئی ہے کابینہ سے جمعہ کو گورنر کے پی نے حلف لیا۔پارٹی کے ایک ذمہ دار رہنما نے بتایا کہ عمران خان نے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ خان، شہرام ترکئی کے بھائی فیصل ترکئی اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کی واضح ہدایات جاری کی تھیں لیکن عمران خان کی ہدایات کو نظر انداز کیا گیا۔ بانی چیئرمین نے پارٹی کے بعض سینئر اراکین کو کابینہ میں شامل کرنے کی ہدایت کی تھی جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا گیا تھا۔صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے کوئی ہدایات جاری نہیں کی تھیں بلکہ انھوں نے پیغام بھجوایا تھا کہ کابینہ مختصر رکھی جائے اور سہیل آفریدی اپنی کابینہ کا خود انتخاب کریں۔انھوں نے کہا کہ کابینہ میں کسی بھی وقت ردوبدل ہو سکتا ہے، عمران خان جس کو چاہیں کابینہ می شامل کر سکتے ہیں اور اگر کسی کو نکالنا چاہیں تو کسی بھی وزیر کو فارغ کرسکتے ہیں۔مینا خان نے کہا کہ کابینہ میں سینئر اور تجربہ کار وزراء بھی شامل ہیں جبکہ نوجوانوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔