آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وہ کر دکھایا ہے جو کبھی کوئی نہیں کر سکا،فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کسی بین الاقوامی معاہدے کے بغیر انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیئے ۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان بھارت کا ہر موقع اور ہر محاذ پر اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا اور سود سمیت وصول کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یکے بعد دیگرے بھارتی لنکس بین الاقوامی سطح پر بند ہوتے جارہے ہیں، آرمی چیف نے پہلے مرحلے میں ہی بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کردیا تھا۔
فیصل واوڈا کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وہ کر دکھایا ہے جو کبھی کوئی نہیں کر سکا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا ا رمی چیف
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ، اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کے سرکاری دورے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کی ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اوورسیز پاکستانیوں نے پُرتپاک خوش آمدید کہا اور ملاقات میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آپریشن ’بنیان مرصوص، معرکۂ حق‘ میں پاک فوج کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
اوورسیز پاکستانیوں نے فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کے کلیدی کردار پر اظہار تشکر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی تعاون کے فروغ کےلیے شراکت داری کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اور اوورسیز پاکستانیوں نے محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کےلیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔