واہگہ بارڈر پاکستانی شہریوں کے لئے کھلا رہے گا، دفتر خارجہ کی بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔
میڈیا کے سوالات کے پر ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ واہگہ اٹاری بارڈر سے عبور کرنے کی آخری تاریخ 30اپریل تھی اور اس تناظر میں ہمیں کچھ پاکستانی شہریوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے کی میڈیا رپورٹس کا علم ہے۔ترجمان نے کہا کہ اگر بھارتی حکام اپنی طرف سے پاکستانی شہریوں کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو ہم ان کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، واہگہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔(جاری ہے)
شفقت علی خان کے مطابق کئی مریض، جن کی صحت نازک تھی، اپنا علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے، خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت سے 20پاکستانی جمعہ کے روز بھی واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ روز واضع کیا تھا کہ بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رہے گا۔بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو واپسی کے لیے 30 اپریل کی ڈیڈ لائن دی تھی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی شہریوں کے واہگہ بارڈر دفتر خارجہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا
فائل فوٹوپاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں، یہ بھارتی بیانات حقائق مسخ کرنے اور جارحیت کو جواز دینے کی کوشش ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پہلگام حملے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان نے شفاف اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی جو بھارت نے مسترد کردی تھی، 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارت کے حملے میں معصوم شہری شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا اور خود ہی جج، جیوری اور ایگزیکیوشن بن گیا، آپریشن مہادیو سے متعلق بھارتی دعوے پاکستان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں رکھتے، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان جھوٹ اور کہانیوں پر مبنی ہے۔
کراچی ، اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت...
شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کے نیو نارمل کے بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، مئی 2025 میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، ہمارے نزدیک تعلقات کا واحد اصول خود مختاری کا احترام اور اقوام متحدہ چارٹر پر عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور بامقصد مذاکرات کا خواہاں ہے، بھارت اپنے اسٹریٹجک اہداف حاصل کرنے میں مکمل ناکام رہا، پاکستان نے بھارتی طیاروں اور اہداف کو نشانہ بنا کر کامیابی حاصل کی، بھارتی رہنما اپنے نقصان تسلیم کریں اور تیسرے فریق کے کردار کو مانیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کے صدر 2 سے 3 اگست کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں ڈپٹی وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں نے معیشت، تجارت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت پر تعاون بڑھانے پر بات کی، دونوں ملکوں نے انسداد دہشت گردی پر تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔
ترجمان نے کہا کہ امریکا نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کیا، وزیر خارجہ نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطح کانفرنس میں نمائندگی کی، وزیر خارجہ نے فلسطین، مصر، بنگلادیش، کویت اور ناروے کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔