پاکستانی میڈیا اور فنکاروں پر پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد زیادہ تر پاکستانی مشہور شخصیات بھارت کے اس فیصلے کا مذاق اُڑاتی نظر آئیں اور اس پر تنقید کی۔ جس میں حنا الطاف، عمران عباس، یاسر حسین، مشی خان، اعجاز اسلم اور دیگر کئی فنکار شامل ہیں۔

جہاں ایک طرف فنکاروں نے اس فیصلے پر کھل کر بات کی اور انڈیا کو جواب دیا وہیں پاکستانی یو ٹیوبرز اس معاملے پر خاموش نظر آئے جب صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ پاک بھارت صورتحال پر کیا کہیں گے تو انہوں نے چپ سادھ لی اور اس پر جواب دینے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں پاکستانی ڈراموں کی بندش پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرجنت مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ  بیرون ملک ایک ایونٹ میں شریک تھیں جہاں ایک صحافی نے اُن سے پاک بھارت تعلقات پر ان کے خیالات پوچھے تو انہوں نے اس پر خاموشی اختیار کی اور اشارے سے بتایا کہ وہ اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے مقدس فاروق اعوان لکھتی ہیں کہ پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا بھارت کے خلاف ایک لفظ نہ بول پائیں تاکہ وہاں ان کا اکاؤنٹ بین نہ ہو جائے۔

پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا سٹار جنت مرزا بھارت کے خلاف ایک لفظ نہ بول پائی تاکہ اکاؤنٹ وہاں بین نہ ہو جائے pic.

twitter.com/Fir1egbmMa

— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) May 1, 2025

دوسری طرف معروف یو ٹیوبر ڈکی بھائی جو اپنے کسی کیس میں عدالت میں پیش ہوئے تو صحافی نے اس سے سوال کیا کہ سوشل میڈیا انفلیوئنسر ہونے کے ناطے پاکستان اور بھارت کشیدگی پر کیا کہنا چاہیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ میرا ابھی ذاتی مسئلہ چل رہا ہے اس کو حل کرنے کے بعد اس پر آئیں گے۔

انڈیا کے خلاف بالکل بات نہیں کرنی، مما جانی نے منع کیا ہوا ہے،، کہیں انڈیا میں اکاؤنٹ بلاک ہی نہ ہوجائے…
یہ ہیں پاکستانی انپھلونسر.. ان چودر مادروں کا ہر فورم پر بائیکاٹ ہونا چاہئے https://t.co/eW43moiBgW pic.twitter.com/bYHJRFW5vI

— Ather Salem® (@AthSa01) May 2, 2025

جنت مرزا اور ڈکی بھائی کی اس خاموشی پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یو ٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز بھارتی فالوورز کو بچانے کے لیے اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتے۔

شاہد اسلم نے ٹک ٹاکرز کے اس رویے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پیسہ بڑی چیز ہے‘۔

پیسہ بڑی چیز ہے

— Shahid Aslam (@ShahidAslam87) May 1, 2025

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان سب انفلیوئنسرز کا بائیکاٹ ہونا چاہیے۔

ان سب کا بائیکاٹ ہونا چاہیۓ۔

— Nazeeha S (@nazeeha_s) May 2, 2025

جہاں کئی صارفین ان پر تنقید کرتے نظرآئے وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ انہوں نے خاموشی اختیار کر کے ٹھیک کام کیا ہے۔ خرم اقبال لکھتے ہیں کہ ہر انسان کی اپنی سوچ ہوتی ہے وہ بولے یا چُپ رہے، یہ اُس کی چوائس ہے، سب سے بڑی مثال میاں نوازشریف ہیں وہ 10 دن سے خاموش ہیں، جنت مرزا سے سوال یہ ہو رہا ہے کہ پاک انڈیا ٹینشن سے کیا آپ بھی متاثر ہوتے ہیں، اُس نے چپ رہنا بہتر سمجھا، اب کیا وہ منہ سے آگ برساتی۔۔

ہر انسان کی اپنی سوچ ہوتی ہے، وہ بولے یا چُپ رہے، یہ اُس کی چوائس ہے، سب سے بڑی مثال میاں نوازشریف ہیں، وہ 10 دن سے خاموش ہیں، جنت مرزا سے سوال یہ ہو رہا ہے کہ پاک انڈیا ٹینشن سے کیا آپ بھی متاثر ہوتے ہیں، اُس نے چپ رہنا بہتر سمجھا، اب کیا وہ منہ سے آگ برساتی۔۔!! https://t.co/LSq6vPcJYV

— Khurram Iqbal (@khurram143) May 2, 2025

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کا ہر پلیٹ فارم سے بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان بھارت جنگ جنت مرزا ڈکی بھائی لندن

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان بھارت جنگ ڈکی بھائی

پڑھیں:

شاہد آفریدی کا’’لائن کنگ اسٹائل‘‘ سوشل میڈیا پر وائرل، بھارتیوں کو آگ لگ گئی

کراچی:

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں پاکستان سے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم کے میدان سے فرار کے وقت شاہد آفریدی کا انداز توجہ کا مرکز بن گیا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت اپنی روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کرکے گراؤنڈ سے بھاگ گیا اور شاہد آفریدی شان سے بالکونی میں کھڑے یہ نظارہ دیکھاتے رہے۔

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے جس میں وہ پویلین کی بالکونی سے بھارت کی پسپائی کا نظارہ کر رہے ہیں،  اس منظر پر جہاں پاکستانی صارفین خوشی سے نہال ہیں وہیں بھارتی صارفین شدید آگ بگولہ ہیں۔ 

پاکستانی صارفین نے اس تصویر کو "لائن کنگ مومنٹ" قرار دے دیا ہے ایک ایسا منظر جہاں جنگ سے پہلے ہی فتح نظر آ رہی تھی اور شیر اپنے مقام پر پُرسکون کھڑا تھا جبکہ ہاتھی میدان چھوڑ چکا تھا۔

بھارتی ٹیم نے WCL سیمی فائنل میں پاکستان سے کھیلنے سے انکار کیا جس کے بعد گرین شرٹس کو براہ راست فائنل کا ٹکٹ مل گیا۔ 

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے بغیر بلّا اٹھائے بھارت کو شکست دے دی اور یہ بھارت کی "کرکٹ سے بھاگنے کی روایت" کا ایک اور ثبوت ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ "شاہد آفریدی کا بالکونی والا اسٹائل مہاراجہ جیسا لگ رہا ہے اور نیچے بھارت کی ٹیم دم دبا کر بھاگ رہی ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’’جب جب پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات کا ذکر ہوگا یہ لمحہ تاریخ کے صفحات پر سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا‘‘۔ 

بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف نہ کھیلنے کی یہ کوئی نئی روایت نہیں۔ چاہے ایشیا کپ ہو یا آئی سی سی ایونٹس، بھارت ہمیشہ سیاست کو کھیل پر حاوی کرتا آیا ہے۔ 

اس بار بھی لیجنڈز لیول پر وہی ہتھکنڈے اپنائے گئے لیکن اس بار دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے میدان خالی نہیں کیا بلکہ میدان جیت لیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے؛ بلاول بھٹو
  • بھارت سے جنگ کے دوران میڈیا نے قومی بیانیے کو مضبوطی سے اجاگر کیا، بلاول بھٹو زرداری
  • بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا، بلاول بھٹو زرداری
  • پانچ دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو 6 صفر سے شکست دی، بلاول بھٹو
  • شاہد آفریدی کا’’لائن کنگ اسٹائل‘‘ سوشل میڈیا پر وائرل، بھارتیوں کو آگ لگ گئی
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025: انڈیا کی دستبرداری، پاکستان چیمپئنز فائنل میں پہنچ گئے
  • پاک بھارت کشیدگی اور ایئر انڈیا حادثے کے بعد سفری طلب متاثر، بھارتی فضائی کمپنی کو مشکلات کا سامنا
  • مستونگ: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی 7 سال بعد قتل
  • لیجنڈز لیگ، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل، بھارتی کھلاڑی اور میڈیا آپس میں الجھ پڑے
  • ’انڈیا کس منہ سے کھیلے گا!‘ شاہد آفریدی کے طنز پر ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا