190ملین پاؤنڈکیس ،سزا کیخلاف بانی کی اپیل اس سال لگنے کا امکان نہیں، رجسٹرار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا
اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ
رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل اس سال مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز اور اپیلوں کو نمٹایا جائے گا۔رجسٹرار آفس کے مطابق اس وقت سزا یافتہ مجرموں کی 279 اپیلیں زیرِ التوا ہیں، اپیلیں دائر ہونے کے بعد اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی 14 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل 31 جنوری 2025ء کو دائر کی گئی تھی جو ابھی موشن اسٹیج پر ہے ۔ تحریری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
اسرائیل کے جنگلات میں بدترین آتشزدگی، مرکزی شاہراہ بند، عالمی برادری سے مدد کی اپیل
JERUSALEM:اسرائیل میں یروشلم کے مضافات میں جنگلات پر بدترین آتشزدگی کے نتیجے میں مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو بے دخل کردیا گیا اور آگ پر قابو پانے کے لیے عالمی مدد کی اپیل کردی گئی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقامی ٹی وی پر جاری فوٹیجز میں دیکھایا گیا ہے کہ یروشلم سے تل ابیب جانے والی مرکزی شاہراہ آگ کی لپیٹ میں ہے اور لوگ اپنی گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرکزی شاہراہ میں سفر کرنے والے اسرائیلی آگ کے شعلوں سے بچنے کے لیے گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ نکلے اور دھوئیں سے اطراف کا پہاڑی علاقہ ڈھک گیا ہے۔
اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اٹلی اور کروشیا کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے تین فائرفائٹنگ جہاز بھیجنے جانے کی توقع ہے۔
اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا کہ جنگلات میں بدترین آگ کے بعد اسرائیل نے یونان، سائپرس اور بلغاریہ سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ 120 فائرفائٹرز اور ریسکیو سروس کی درجنوں ٹیموں کو جائے وقوع پر بھیج دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ طیارے اور ہیلی کاپٹرز بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس کے سرچ اینڈ ریسکیو فورسز بھی آپریشن میں تعاون کر رہی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ تین کمیونیٹیز کو علاقے سے نکال دیا گیا ہے اور 13 افراد زخمی ہیں جبکہ ہلاکتوں کی رپورٹ نہیں دی گئی ہے۔
اسرائیل کے جنگل میں ایک ایسے موقع پر آگ بھڑک اٹھی ہے جب اسرائیل کے لیے لڑتے ہوئے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یاد میں دن منایا جا رہا تھا اور یوم آزادی کے حوالے سے شیڈول کئی تقاریب بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنگلات میں بدترین آگ کی وجہ سے یروشلم میں ہونے والی مرکزی تقریب بھی منسوخ کردی گئی ہے۔