لاہور، سید امیر علی شاہ کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد شباب چوک سمن آباد لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ ممتاز عالم دین علامہ سید امتیاز علی کاظمی کی اقتداء میں ادا کی گئی، جس میں لاہور سمیت مختلف شہروں سے آنیوالے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بعدازاں افراد کے شدید رش کے باعث دوبارہ نماز جنازہ ادا کروائی گئی اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ حافظ کاظم رضا نقوی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز سماجی کارکن، امام خمینی فاونڈیشن پاکستان کے بانی سربراہ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے ساتھی سید امیر علی شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد شباب چوک سمن آباد لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ ممتاز عالم دین علامہ سید امتیاز علی کاظمی کی اقتداء میں ادا کی گئی، جس میں لاہور سمیت مختلف شہروں سے آنیوالے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بعدازاں افراد کے شدید رش کے باعث دوبارہ نماز جنازہ ادا کروائی گئی اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ حافظ کاظم رضا نقوی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ مرحوم انتہائی درد دل رکھنے والے درویش انسان تھے، ملت جعفریہ کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر صف اول میں نظر آتے تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں ادا کی گئی کی نماز جنازہ
پڑھیں:
پاراچنار، شہید قائد علامہ عارف الحسینی کی برسی 5 اگست کو منائی جائیگی
اجتماع میں علمائے کرام، تنظیمی کارکنان اور رہنماوں سمیت عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، جبکہ خصوصی خطاب بزرگ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحسینی خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے زیراہتمام شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 37ویں برسی کی مناسبت سے منگل 5 اگست 2025 بوقت 10:00 بجے صبح بمقام مزار قائد شہید (پیواڑ) ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہوگا، جس میں علمائے کرام، تنظیمی کارکنان اور رہنماوں سمیت عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔