مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آزادیٔ صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد اور زندہ قوم کی پہچان ہے۔ جمہوریت کی سربلندی کے سفر میں اہل صحافت کے ساتھ ہیں۔

یومِ آزادی صحافت پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا حکمرانوں کو جواب دہ بناتا ہے، آزادی صحافت کےلیے صحافی برادری کی کاوشیں اور قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جمہوریت اور آزادی صحافت ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں۔

جمہوریت کے تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے، کامران ٹیسوری

کراچی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صحافت کے.

..

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحافت آزاد اور ذمے دار ہو تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، آزادی صحافت کی جدوجہد میں صحافیوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ صحافی برادری کےلیے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کےلیے بھی کوشاں ہیں، جمہوریت کی سر بلندی کے سفر میں اہل صحافت کے ساتھ ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آزادی صحافت کے ساتھ ہیں مریم نواز نے کہا کہ صحافت کے

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا