آزادی صحافت جمہوریت کی ضمانت، پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے: عطاء اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آزادی صحافت جمہوریت، شفاف حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام، قانون کی بالادستی اور عوامی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جو قابل تحسین ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کو اجاگر کرنے میں جراتمندانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ باشعور اور آزاد صحافت ہے جو انسانی ہمدردی اور حق گوئی کی اصل ترجمان بن کر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتی ہے اور مظلوموں کی آواز عالمی فورمز تک پہنچاتی ہے۔
انہوں نے بھارتی جارحانہ اقدامات پر پاکستانی میڈیا کے محتاط، ذمہ دارانہ اور قومی مفادات کو مقدم رکھنے والے رویئے کو سراہا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کا میڈیا ریاستی موقف کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کر رہا ہے جو قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور قومی وحدت کے لیے نہایت اہم ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ میڈیا اداروں کو اپنا پیشہ ورانہ فریضہ آزادانہ طور پر انجام دینے کا حق حاصل ہے۔ حکومت صحافیوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، تاکہ ایک باخبر اور ذمہ دار میڈیا ملک کو درپیش چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹ سکے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عطاء اللہ تارڑ
پڑھیں:
پاکستانی صحافتی منظرنامہ ناخوشگوار واقعات سے بھرا ہے، شیری رحمان
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا صحافتی منظرنامہ سنسرشپ، ڈرانے دھمکانے، صحافیوں پر تشدد جیسے ناخوشگوار واقعات سے بھرا ہوا ہے۔
شیری رحمٰن نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ آج کا دن ہمیں صحافیوں اور میڈیا تنظیموں کو درپیش چیلنجز پر غور کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ صحافیوں اور صحافتی اداروں کا جمہوری عمل، معاشرے کی تشکیل اور احتساب میں اہم کردار ہے۔ عوام کو آگاہ کرنے اور اقتدار میں رہنے والوں کو جوابدہ بنانے میں صحافیوں کے ناگزیر کردار کی عزت کرتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمشیہ میڈیا کی آزادی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، آزادی صحافت کے لیے پیپلز پارٹی اپنے عزم پر کھڑی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم صحافیوں کے حقوق اور دفاع میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شہید بےنظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کی حمایت کی مثال قائم کر چکے۔
Post Views: 1