چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے، صدر نیو ڈیولپمنٹ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ  ایک خصوصی انٹرویو میں نیو ڈیولپمنٹ بینک کی صدر دلما روسیف نے صدر شی جن پھنگ کے گورننس نظریات اور عالمی وژن کی تعریف کی اور  گلوبل ساؤتھ کے بین الاقوامی میدان میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی توقع بھی اظہار کی۔

ہفتہ کے روزروسیف نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے، دنیا کے سب سے بڑے مینوفیکچرنگ ملک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کر رہا ہے، اور الیکٹرانک ٹیکنالوجی، گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں جدت طرازی میں رہنما کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ غربت کے خاتمے، قدرتی ماحول میں بہتری، کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری بھی حاصل کر چکا ہے.

ان کا ماننا ہے کہ یہ کامیابیاں  چینی حکومت کی کوششوں اور صدر شی کی گورننس کی سوچ کی عکاسی کرتی ہیں۔

اس کے ساتھ  ان ثمرات نے گلوبل ساؤتھ  ممالک کے لیے ایک قابل ذکر مثال بھی قائم کی ہے۔امریکہ کی جانب سے شروع کی جانے والی تجارتی جنگ کے حوالے سے روسیف نے خیال ظاہر کیا  کہ یہ تجارتی جنگ سب سے بڑی غلطی ہو سکتی ہے  جو کوئی ملک کر سکتا ہے۔ سب سے پہلے، اس کا مقصد حاصل کرنا ناممکن ہے، اور  امریکہ خود کو نقصان پہنچا رہا ہے. دوسرا، امریکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ  محصولات کے بجائے  امریکی کرنسی کی غنڈہ گردی  سے  پیدا ہوتا ہے۔امریکہ محصولات کے ذریعے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے، لیکن وہ  اس سے پہلے بھی ایک دفعہ ہار چکا ہے اور روسیف کے خیال میں یہ دوسری کوشش بھی بیکار ہو جائے گی۔

روسیف نے کہا کہ ہمیں جنگل کے قانون کی مذمت اور مخالفت کرنی چاہیے۔ یکطرفہ پسندی پیچھے کی طرف لے جانے والا  ایک خطرناک قدم ہے۔ خود کو طاقتور سمجھنے والوں کی دنیا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی کوششیں انصاف  اور بین الاقوامی قانون   سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ انہوں نے بیرونی دباؤ کا سامنا کرنے کے حوالے سے چین کے موقف کی ستائش کی کہ چین نے بنیادی اقدار کی توثیق کی ہے جن میں کثیر الجہتی کی حمایت، انسانیت کی مشترکہ خوشحالی کا دفاع، مساوات کا احترام، دوسروں اور اختلافات کا احترام اور تحفظ پسندی کے خلاف اس کا مضبوط موقف شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین میں 903 قومی ویٹ لینڈ پارکس قائم چین میں 903 قومی ویٹ لینڈ پارکس قائم چینی طرز کی جدیدکاری میں نوجوان اپنی طاقت کا حصہ ڈالیں، چینی صدر بزنس کمیونٹی غیر جانبدار میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے، صدر ایف پی سی سی آئی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ، رواں ہفتے 12 اشیا کے نرخ بڑھ گئے سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز کمپیٹیشن” میں سیاحوں کی بڑی دلچسپی سامنے آئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سب سے بڑی چکا ہے

پڑھیں:

پاکستانیوں کے پاس ایک لاکھ روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع ، کیا کرنا ہوگا؟

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے، پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی اسموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے ، پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا جبکہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ ملے گا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • تاجروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی تیاری
  • سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کر لیا
  • ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہری طاقت حاصل کرنے کا پور احق ہے، شہباز شریف
  • ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہری طاقت حاصل کرنے کا پوراحق حاصل ہے؛وزیراعظم شہبازشریف
  • 26 ویں ترمیم، انتظامیہ عدلیہ سے اہم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب
  • پاکستانیوں کے پاس ایک لاکھ روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع ، کیا کرنا ہوگا؟
  • 33 سال بعد، شاہ رخ خان پہلی بار قومی فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب
  • جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں
  • ایف بی آر کا جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا نیک شگون ہے، عاطف اکرام شیخ
  • ریان صدیقی: مائیکرو سافٹ میں ملازمت حاصل کرنیوالے دنیا کے سب سے کم عمر سافٹ ویئر انجینئر کی ولولہ انگیز کہانی